امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے شری امرناتھ یاترا کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد دی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت عقیدت مندوں کے محفوظ ، ہموار اور خوشگوار سفر کے لیے پرعزم ہے
حکومت نے ہر ممکن انتظامات کیے ہیں تاکہ عقیدت مندوں
کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے – جناب امت شاہ
Posted On:
29 JUN 2024 5:49PM by PIB Delhi
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’شری امرناتھ یاترا بھارتی ثقافت کی روایت اور لازوالیت کی ایک ابدی علامت ہے۔ آج اس الوہی سفر کا آغاز ہے۔ میں بابا کے درشن پوجن کے لیے تمام عقیدت مندوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہماری حکومت عقیدت مندوں کے محفوظ ، ہموار اور خوشگوار سفر کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن انتظام کیا ہے تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہر ہر مہادیو! ‘‘
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 7930
(Release ID: 2029538)
Visitor Counter : 56