بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مركزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن  کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں/پروگراموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 29 JUN 2024 1:08PM by PIB Delhi

درمیانی، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی اور اِن صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے ملك میں کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں/پروگراموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کے وی آئی سی كے چیئرمین جناب منوج کمار، درمیانی، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی وزارت اور کے وی آئی سی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے كے وی آئی سیکٹر کو فروغ دینے اور کھادی کاریگروں کی مدد کرنے کے لیے اسکیموں کے نفاذ پر مرکوز نقطہ نظر کے ذریعے کوششوں کو گہرا اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

******

U.No:7924

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029493) Visitor Counter : 22