وزارت دفاع

تیز رفتار ایکسپینڈیبل ایریل ٹارگٹ ‘ابھیاس’ نے بہتر بوسٹر کنفیگریشن کے ساتھ ترقیاتی آزمائشوں كو کامیابی سے مکمل کیا

Posted On: 27 JUN 2024 8:17PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  نے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ، چاندی پور، اڈیشہ سے بہتر بوسٹر کنفیگریشن کے ساتھ ہائی سپیڈ ایکسپینڈیبل ایریل ٹارگٹ (ہیٹ) 'ابھیاس' کی لگاتار چھ ترقیاتی مشقوں کو کامیابی سے مکمل کیا۔اس کے ساتھ ہی ابھیاس نے نظام کی بھروسہ مندی کو ظاہر کرتے ہوئے 10 ترقیاتی مشقوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DUC0.jpg

یہ مشقیں بہتر ریڈار کراس سیکشن بصری اور انفراریڈ اضافہ کے نظام کے ساتھ کی گئی تھیں۔ مشقوں کے دوران بوسٹر کی محفوظ رہائی، لانچر کلیئرنس اور برداشت کی کارکردگی کا احاطہ کرنے والے مشن کے مختلف مقاصد کو کامیابی کے ساتھ درست کیا گیا۔ کم سے کم لاجسٹکس کے ساتھ آپریشن میں آسانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 منٹ کے وقفے کے اندر دو لانچیں ایک دوسرے کے پیچھے کی گئیں۔ سروسز کے نمائندوں نے فلائٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

ابھیاس کو ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، بنگلور نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے پروڈکشن ایجنسیوں - ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ہتھیاروں کے نظام کی مشق کے لیے ایک حقیقت پسندانہ خطرے کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ دیسی نظام آٹو پائلٹ کی مدد سے خود مختار پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  اس میں پرواز کے بعد کے تجزیہ کے لیے پرواز کے دوران ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی خصوصیت بھی ہے۔ بوسٹر کو ایڈوانسڈ سسٹمز لیبارٹری اور نیوی گیشن سسٹم ریسرچ سنٹر امارات نے ڈیزائن کیا ہے۔ شناخت شدہ پروڈکشن ایجنسیوں کے ساتھ، ابھیاس اب پیداوار کے لیے تیار ہے۔

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےابھیاسکے ترقیاتی ٹرائلز کے لیے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹیسٹ سائنس دانوں اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کا قابل ذکر ثبوت ہے۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کامیاب فلائٹ ٹرائل سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نظام بہت زیادہ برآمدی صلاحیت کے ساتھ لاگت سے موثر ہے۔

***

ش ح۔ رف۔ ک ا

 



(Release ID: 2029205) Visitor Counter : 30