نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے رکن  جناب سنجے سنگھ کی معطلی کی منسوخی کے بارے میں اعلان

Posted On: 27 JUN 2024 1:48PM by PIB Delhi

چیئرمین: معزز ممبران، آپ کو یاد ہوگا کہ معزز رکن  جناب سنجے سنگھ، کو 24 جولائی  ، 2023 ء کو ایوان کی خدمت سے  ، اس وقت تک معطل کر دیا گیا تھا  ، جب تک کہ استحقاق کمیٹی اپنے نتائج پیش نہیں کر دیتی۔

26 جون  ، 2024 ء کو، راجیہ سبھا استحقاق کمیٹی نے معزز ممبر جناب سنجے سنگھ کے خلاف زیر التواء معاملات پر 77 ویں اور 78 ویں رپورٹیں پیش کیں۔

کمیٹی نے  جناب سنجے سنگھ کو تمام معاملات میں کونسل کے استحقاق کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے  ، سفارش کی کہ ممبر  موصوف پہلے ہی اس خلاف ورزی کی خاطر خواہ سزا بھگت چکے ہیں۔

ریاستوں کی کونسل (راجیہ سبھا) میں طریقہ ٔکار اور کاروبار کے قواعد کے 202 کے شق  266  کے تحت   دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے،  جناب سنجے سنگھ کی معطلی کو  26 جون، 2024 ء سے منسوخ کر دیا گیا تاکہ   انہیں  پارلیمنٹ میں حاضری کے لیے اجازت دی جائے ۔

مجھے یقین ہے کہ ایوان اِسے منظوری  دے گا ۔

 

.............................

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7867


(Release ID: 2028997) Visitor Counter : 58