مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

اسپیکٹرم نیلامی 2023-24 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی نئی اسپیکٹرم کی ضرورت کو پورا کرنے اور موبائل سروسز کے تسلسل اور ترقی کے لیے میعاد ختم ہونے والے لائسنسوں کی تجدید کے لیے نیلامی کا انعقاد

141.4 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی کل مقدار کی نیلامی کے ذریعے 11,340 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی

فروخت نہ ہونے والے اسپیکٹرم کو اگلی بار دوبارہ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا

Posted On: 26 JUN 2024 7:42PM by PIB Delhi

2024 میں ختم ہونے والا اسپیکٹرم اور 2022 میں منعقد ہونے والی پچھلی اسپیکٹرم نیلامی کے غیر فروخت ہونے والےا سپیکٹرم کو اس سال نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا تاکہ خدمات کے تسلسل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پی ز) کی اسپیکٹرم کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

800 میگاہرٹز، 900 میگا ہرٹز، 1800 میگاہرٹز، 2100 میگاہرٹز، 2300 میگاہرٹز، 2500 میگاہرٹز، 3300 میگاہرٹز، اور 26 گیگا ہرٹز بینڈز میں دستیاب تمام سپیکٹرم کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ اس سال نیلامی میں 900ایم ایچ زیڈ، 1800 ایم ایچ زیڈ ، 2100 ایم ایچ زیڈ اور 2500 ایم ایچ زیڈ بینڈز میں سرگرمی دیکھی گئی ہے۔

نیلامی 25 جون 2024 کو صبح 10:00 بجے شروع ہوئی اور 7 راؤنڈز کے بعد 26 جون 2024 کو صبح 11:45 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ چونکہ حال ہی میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہوئی تھی اور 5جی منیٹائزیشن ابھی بھی جاری ہے، 800 ایم ایچ زیڈ ، 2300 ایم ایچ زیڈ ، 3300 ایم ایچ زیڈ اور 26جی ایچ زیڈ بینڈز میں کوئی بولی نہیں لگائی گئی۔ بیلنس 533.6 میگاہرٹز سپیکٹرم سے کل مقدار 141.4 میگاہرٹز (26.5%) فروخت کی گئی۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اگست 2022 میں اسپیکٹرم کی ایک بہت بڑی مقدار یعنی 51.2 گیگا ہرٹز سپیکٹرم فروخت ہوا تھا۔

تینوں ٹی ایس پی یعنی ایم /ایس بھارتی لمیٹیڈ   ،ایم/ایس ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ اور ایم/ایس ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ نے اس نیلامی میں بھی خدمات کی ترقی اور تسلسل کے لیے کامیابی سے بولی لگائی اور سپیکٹرم لیا ہے۔ 11,340 کروڑ روپے کے 141.4 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی کل مقدار فروخت ہوئی۔

)ایم ایچ زیڈ  میں سبھی قدریں(

 

نمبرشمار

بولی لگانے والے کا نام

900 ایم ایچ زیڈ

1800 ایم ایچ زیڈ

2100 ایم ایچ زیڈ

2500 ایم ایچ زیڈ

میزان

1.

ایم/ایس بھارتی ایرٹیل لمیٹڈ

42

35

20

 

97

2.

ایم/ایس ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ

 

14.4

 

 

14.4

3.

ایم/ایس ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ

18.8

1.2

 

10

30

مجموعی عدد

60.8

50.6

20

10

141.4

 

 

جدول 1: بیچے گئے اسپیکٹرم کی مقدار کا بینڈ/بولی لگانے والے کے حساب سے تفصیلات

(تمام قیمتیں کروڑ روپے میں)

 نمبر شمار

بولی لگانے والے کا نام

900 ایم ایچ زیڈ

1800 ایم ایچ زیڈ

2100 ایم ایچ زیڈ

2500 ایم ایچ زیڈ

میزان

1.

ایم/ایس بھارتی ایرٹیل لمیٹڈ

3825

2486.76

545

 

6856.76

2.

ایم/ایس ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ

 

973.62

 

 

973.62

3.

ایم/ایس ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ

3241.6

118.80

 

150

3510.40

مجموعی عدد

7066.6

3579.18

545

150

11340.78

 

 

جدول 2: بیچے گئے اسپیکٹرم کی قیمت کا بینڈ/بولی لگانے والے کے حساب سے تفصیلات

میسرز بھارتی ایرٹیل لمیٹڈ اور میسرز ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ نے کامیابی کے ساتھ 900 میگا ہرٹز اور 1800 میگا ہرٹز بینڈز میں اپنے میعاد ختم ہونے والے سپیکٹرم کی تجدید کی ہے اور مزید 87.2 میگا ہرٹز کی اضافی مقدار جس کی مالیت 6164.88 کروڑ روپے ہے ٹی ایس پیز کے ذریعے ان کی خدمات کو حاصل کیا گیا

فروخت نہ ہونے والے سپیکٹرم کو اگلی بار دوبارہ نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

************

ش ح ۔ ا م    ۔  م  ص

 (U: 7853)



(Release ID: 2028911) Visitor Counter : 19