نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی او پی ایس اسکیم  کی مدد سےجوڈوکا تلیکا مان کو پیرس اولمپکس میں پہنچنے میں مدد  ملی

Posted On: 26 JUN 2024 5:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی جوڈو میں ابھرتی ہوئی اسٹار جوڈوکا تُلیکا مان نے آئندہ پیرس اولمپک گیمز میں خواتین کی 78 کلوگرام سے زیادہ کے زمرے میں جگہ بنا لی  ہے۔ تلیکا اولمپک گیمز میں حصہ لینے والی ہندوستان کی نویں خاتون جوڈوکا ہوں گی۔ تلیکا نے کہاکہ انہیں حکومت کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) سے خاطر خواہ مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی او پی ایس کے تحت بہت سے ایتھلیٹس سال بھر کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سپورٹ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جس سے انہیں اپنی درجہ بندی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اخراجات کا خیال رکھا جائے تو ہم بغیر کسی تناؤ کے مقابلہ کر سکتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

تلیکا، سب سے پہلے، برمنگھم میں 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد منظرعام پر آئی  تھیں۔ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں راؤنڈ آف 32 میں کینیڈا کی پورٹونڈو اساسی کے خلاف ان کی فتح نے اولمپک رینکنگ میں ان کی پوزیشن کو نمایاں طور پر بڑھا دیا۔ یہ جیت ایک اہم لمحہ تھا جس نے انہیں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔

گزشتہ سال ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں ان کی پانچویں پوزیشن اور اس سال اپریل میں ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ ضروری پوائنٹس جمع کرنے میں اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ’’میں نے ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ میں تین تین مقابلے جیتے ہیں۔ ہانگ کانگ  میں کھیل وہ ہے جب میں نے پہلی بار سوچا کہ شاید میں یہ کر سکتی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ورلڈ چیمپیئن شپ میں جیت نے میری مدد کی۔‘‘

ٹی او پی ایس ،نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ہندوستان کے اعلیٰ کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم ماہانہ وظیفہ کے ساتھ غیر ملکی تربیت، بین الاقوامی مقابلے، سازوسامان، کوچنگ کیمپوں کے ذریعے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے ممکنہ ایتھلیٹس کی مدد کرتی ہے۔

 ************

 

ش ح۔   ع ح   ۔ م  ص

 (U:  7847)


(Release ID: 2028861) Visitor Counter : 62