وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایمرجنسی کی مذمت پر لوک سبھا اسپیکر کی ستائش کی

Posted On: 26 JUN 2024 2:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایمرجنسی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی زیادتی کی سخت مذمت کرنے کے لیے معزز لوک سبھا اسپیکر کی ستائش کی۔

جناب مودی نے’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’مجھے خوشی ہے کہ معزز سپیکر نے ایمرجنسی کی سخت مذمت کی اور اس دوران ہونے والی زیادتیوں کو اجاگر کیا اور جس انداز میں جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا، اس کا بھی  انہوں نے ذکر کیا۔ ان تمام لوگوں کے اعزاز میں خاموشی سے کھڑے رہنا بھی ایک شاندار تکریم تھی  جنہوں نے اس دوران مصائب کا سامنا کیا۔

ایمرجنسی 50 سال پہلے لگائی گئی تھی لیکن آج کے نوجوانوں کے لیے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہے کیونکہ یہ اس کی ایک موزوں مثال ہے کہ جب آئین کو پامال کیا جاتا ہے، رائے عامہ کو دبایا جاتا ہے اور ادارے تباہ ہوتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ ایمرجنسی کے دوران ہونے والے واقعات نے مثال پیش  کی ہے کہ آمریت کیسی ہوتی ہے۔‘‘

 

************

 

ش ح۔   ع ح   ۔ م  ص

 (U: 7840 )

 

                          


(Release ID: 2028760) Visitor Counter : 78