وزارت دفاع
فرانس کے سینٹ ٹروپیز میں 43 ویں عالمی میڈیکل اینڈ ہیلتھ گیمز میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروس کے چار افسران نے تاریخ رقم کی
صحت کے پیشہ ور لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں نو طلائی سمیت بتیس تمغے جیتنے کا ریکارڈ بنایا
Posted On:
23 JUN 2024 5:00PM by PIB Delhi
آرمڈ فورسز میڈیکل سروس (اے ایف ایم ایس) کے چار افسران نے 16 سے 23 جون 2024 تک فرانس کے سینٹ-ٹروپیز میں منعقدہ 43 ویں عالمی طبی اور صحت کے کھیلوں میں ریکارڈ 32 تمغے جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل سنجیو ملک، میجر انیش جارج، کیپٹن اسٹیفن سیباسٹین اور کیپٹن دانیہ جیمز نے صحت کے پیشہ ور افراد کی خاطر دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں 19 طلائی تمغے، 09 نقرئی تمغے اور 04 کانسے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔
فتوحات کی ترتیب درج ذیل ہے:لیفٹیننٹ کرنل سنجیو ملک وی ایس ایم پانچ طلائی تمغے (35 سال سے اوپر کے مرد زمرے) - ایونٹس: میٹر800، 1500میٹر، 3000 میٹر، 5000 میٹر، کراس کنٹری اور 4x100 میٹر ریلے۔ میجر انیش جارج، چار طلائی، چھ نقرئی اور دو کانسے کے تمغے (35 سال سے کم عمر کے مرد زمرے) - ایونٹس: 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر، 1500 میٹر، 5000 میٹر، جیولن، شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو، ہتھوڑا پھینکنا اور پاور تھرو۔ کیپٹن اسٹیفن سیبستیان، چھ طلائی تمغے (35 سال سے کم عمر کے مرد زمرے) - ایونٹس: 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، لانگ جمپ، ہیمر تھرو اور 4x100 میٹر ریلے۔ کیپٹن دانیہ جیمز، چار طلائی، تین نقرئی، دو کانسے کے تمغے (35 سال سے کم عمر کی خواتین کیٹیگری) ایونٹس: 100 میٹر، 200 میٹر، 4x100 ریلے، جیولن، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ، بیڈمنٹن سولو، بیڈمنٹن ڈبلز اور پاور لفٹنگ۔
ڈی جی اے ایف ایم ایس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے شاندار کارکردگی کے لیے افسران کو مبارکباد دی ہے اور مستقبل میں ان کے لئے مزید اعزازات کی تمنا ظاہر کی۔
ورلڈ میڈیکل اینڈ ہیلتھ گیمز جنہیں اکثر ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے اولمپک گیمز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے اب طبی برادری کے اندر کھیلوں کے سب سے باوقار عالمی ایونٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 1978 میں آغاز کے ساتھ یہ گیمز سالانہ 50 سے زیادہ مختلف ممالک کے 2500 سے زیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
ہندوستانی مسلح افواج کے طبی خدمات کے افسران کی کارکردگی نہ صرف ان کی عمدگی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور لوگوں کی لگن کو بھی ظاہر کرتی ہے جو ان کی طبی مہارت کو اتھلیٹک کامیابیوں کے ساتھ مربوط كرتی ہے۔ اس سے ملک کے طول و عرض میں ہزاروں ڈاکٹروں اور نرسوں کو فٹنس کے سفیر بننے کی ترغیب ملے گی۔
*****
U.No:7764
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2028127)
Visitor Counter : 69