جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
حکومت كی طرف سے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) کی اسٹریٹیجك مداخلت برائے گرین ہائیڈروجن كی تخصیص(سائٹ) والے پروگرام کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے مختص رقم میں اضافہ
کھاد کے شعبے کے لیے گرین امونیا كی تخصیص 5.5 لاکھ ٹن سالانہ سے بڑھا کر سالانہ 7.5 لاکھ ٹن كر دی گئی
Posted On:
22 JUN 2024 1:08PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) سال 2030 تک ملک میں 5 ملین ٹن سالانہ گرین ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) کو نافذ کر رہی ہے۔
مشن کے تحت، ایم این آر ای نے 16.01.2024 کو این جی ایچ ایم کی گرین امونیا کی پیداوار (موڈ2 اے کے تحت) کی خریداری کے لیے ترغیب كی خاطرساءٹ پروگرام - جزو دوم: کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ موڈ 2 اے کھاد کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مذکورہ رہنما خطوط کے مطابق، موڈ 2 اے کی پہلی قسط کے تحت بولی لگانے کے لیے دستیاب صلاحیت 5,50,000 ٹن سالانہ گرین امونیا تھی۔ اس کے بعد سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (سیسی)نے بھی لاگت پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے گرین امونیا پروڈیوسرز کے انتخاب کے لیے درخواست برائےانتخاب جاری کی۔
مشن کا نفاذ تیزی سے بڑھنے كے ساتھ مختلف شعبوں سے گرین ہائیڈروجن اور اس کے ماخوذ کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ کھاد کے شعبے سے گرین امونیا کی مانگ میں اضافے کے جواب میں ایم این آر ای نے 16.01.2024 کو اسکیم کے رہنما خطوط میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کھاد کے شعبے کے لیے موڈ 2 اے اسکیم کے تحت تختصیص میں 2 لاکھ ٹن سالانہ اضافہ کرتے ہوئے كیا گیا ہے۔ یعنی گرین امونیا کی 5,50,000 ٹن سالانہ کی موجودہ مختص رقم کو بڑھا کر 7,50,000 ٹن سالانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ملک میں گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی طلب پیدا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اس لنک پر کلک کر کے ترمیمی آرڈر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن 04 جنوری 2023 کو شروع کیا گیا تھا جس کی لاگت مالی سال 2029-30 تک 19,744 کروڑ روپے تھی۔ یہ صاف توانائی کے ذریعے آتم نربھر(خود انحصار) بننے کے ہندوستان کے مقصد میں اپنا كردار ادا كرے گا اور عالمی صاف توانائی کی منتقلی کے لیے ایک تحریک کے طور پر کام کرے گا۔
یہ مشن معیشت کی نمایاں ڈیکاربنائزیشن کا باعث بنے گا، فوسِل ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرے گا اور ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن میں ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی قیادت سنبھالنے کے قابل بنائے گا۔
*****
U.No: 7729
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 2027903)
Visitor Counter : 68