امور داخلہ کی وزارت

یوگا کے10ویں بین الاقوامی  دن کے موقع  پر، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیرجناب امت شاہ  نےاحمد آباد میں یوگا کی مشق کی۔انہوں نے دنیا کے یوگا سے محبت کرنے والوں تمام لوگوں کو مبارکباد  دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے اپنے پہلے دورے میں، 21 جون کو یوگا  کابین الاقوامی  دن کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی تھی

یوگا’وسودھیو کٹمبکم ‘ کے منتر  کی تکمیل کرتا ہے

ہندوستان کی طرف سے پوری دنیا اور انسانیت کو سب سے بڑا تحفہ یوگا ہے

یوگا کا مطلب ذہن، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے

مودی جی نے یوگا کے دن  کا تحفہ دے کر ،پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت اور علم کا پرچم بلندکیاہے

Posted On: 21 JUN 2024 2:29PM by PIB Delhi

بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میں، یوگا کی مشق کی  اور ملک اور دنیا کے یوگا سے محبت کرنے والوں تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ،کیونکہ پوری دنیا یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ملک نے جناب نریندر مودی کو ہندوستان کا وزیر اعظم بنانے کا تاریخی فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد جب جناب نریندر مودی پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گئے ،تو انہوں نے 21 جون کو  یوگا کےبین الاقوامی دن کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے اپنی تجویز سے، ہماری قدیم سائنس اور ہمارے صوفی سنتوں کے منفرد تحفہ کو عالمی رہنماؤں کے سامنے متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ چند ہی دنوں میں 170 سے زیادہ ممالک یوگا کا دن منانے پر متفق ہو گئے اور وہاں سے پوری دنیا یوگا کے راستے پر چل پڑی۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان نے پوری دنیا اور انسانیت کو بہت کچھ دیا ہے اور یوگا  ان سب کے درمیان سب سے بڑا تحفہ اور  نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہن، جسم اور روح کے درمیان ہم آہنگی لانے کے لیے یوگا سے بڑی کوئی سائنس نہیں ہے اور یوگا ہی ہمارے ذہن کے اندر موجود بے پناہ طاقتوں کے سمندر میں غوطہ لگانے کا واحد ذریعہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اپنے ذہن میں موجود طاقتوں کو روح  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے، یوگا سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہو سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوگا آج کل کی بہت سی بیماریوں کا حل بھی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے یوگا کو پوری انسانیت کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا یوگا کو قبول کر رہی ہے، سیکھ رہی ہے اور سکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں نے یوگا کو دل سے قبول کیا ہے اور اسے آگے لے جانے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ گجرات حکومت سمیت سبھی کے تعاون سے، ریاست میں آج صبح تقریباً سوا کروڑ لوگوں نے یوگا کی مشق کیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سرکار نے یوگا کو فروغ دیا ہے اور اسے ایک کھیل کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یوگا ہمارے ویدوں میں درج ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے منتر کو پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جون کو پوری دنیا میں کسی نہ کسی وقت ، کسی نہ کسی جگہ یوگا کی مشق کی جارہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم وقف اور مسلسل کوششوں کے ساتھ، یوگا کے ذریعے بے لوث عمل کے اخلاق کو محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے منتر کو نافذ کرنے کے لیے یوگا کی مسلسل مشق ضروری ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ہمارے صوفی سنتوں کا دیا ہوا علم ہی ہمیں آگے لے جا سکتا ہے۔ ہماری جسمانی طاقت، ذہنی سکون اور تخیل کی وسعت، ضمیر کی طاقت کے ارتکاز اور پورے ملک کی اجتماعی توانائی کو بیدار کرنے کے لیے، یوگا سے بڑا کوئی ذریعہ نہیں ہو سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ یوگا کے بین الاقوامی  دن کا تحفہ دے کر وزیر اعظم مودی نے پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت اور علم کا پرچم بلندکیا ہے۔

 

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7668)



(Release ID: 2027527) Visitor Counter : 25