بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال سے یوگ نے انسانیت کو تندرستی کا تحفہ دیا ہے اور گزشتہ دس  سال میں وزیر اعظم کی کوششوں سے یہ ایک عالمی عوامی تحریک بن گئی ہے

Posted On: 21 JUN 2024 1:16PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آسام کے وزیر جناب سنجے کشن اور ساتھیوں کے ساتھ  آسام کے تنسکھیا  میں صحت کے تئیں بیدار سینکڑوں افراد کے ساتھ یوگ کے 10ویں بین الاقوامی دن کی تقریب میں شرکت کی۔  جناب سونووال نے کہا کہ یوگ دماغ، جسم اور روح کو تقویت بخشتا ہے۔ اس نے ہزاروں سال سے انسانیت کو تندرستی کا تحفہ دیا ہے اور پچھلے 10 سال میں  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی کوششوں سے   ، یہ ایک عالمی عوامی تحریک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے یوگ کو روزانہ کی عادت  بنا لیں ۔

 

جناب سونووال نے کہا کہ یوگ  حدود سے ماورا ہے اور انسانیت کے لیے اچھی صحت اور تندرستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے  ہم مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے یوگ کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔

سکریٹری  جناب ٹی کے رام چندرن کی قیادت میں جہاز رانی کی وزارت کے افسران نے  نئی دلّی کے ٹرانسپورٹ بھون میں  یوگ سیشن میں  شرکت کی ۔

*******

 ش ح۔ ح    ا    - ع ا

U.No. 7666


(Release ID: 2027427)