وزیراعظم کا دفتر
امریکی کانگریس کے ایک وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
امریکی وفد نے،ہندوستان میں انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری اورانصاف پر مبنی چناؤ کی تعریف کی
وزیر اعظم نے، ہندوستان -امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کی اہمیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا
وزیراعظم نے، گزشتہ سال امریکہ کے اپنے تاریخی سرکاری دورےکا ذکرکیا، جس کے دوران انہوں نے دوسری مرتبہ کانگریس سے خطاب کیا تھا
Posted On:
20 JUN 2024 5:10PM by PIB Delhi
ایوا ن کی خارجی امور کی کمیٹی کے چیئر مین جناب مائیکل میک کول کی قیادت میں سات رکنی امریکی کانگریس کے وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وفد کے دیگر ارکان میں نینسی پیلوسی، گریگوری میکس، میرینیٹ ملر میکس، نکول مالیوٹاکس، امریش بابولال "امی بیرا" اور جم میک گورن شامل تھے۔
وفد کے ارکان نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسلسل تاریخی طور پر تیسری مرتبہ ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
امریکی وفد نے،ہندوستان میں انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری اورانصاف پر مبنی چناؤ کی تعریف کی۔
وفد نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز قرار دیا اور تمام شعبوں بشمول تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، دفاع، عوام کے درمیان تبادلے سمیت جامع کلیدی عالمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان- امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مسلسل اور دو طرفہ حمایت کے ذریعے ادا کیے گئے اہم رول کو اجاگر کیا، جو مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دنیا کی بھلائی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے گزشتہ سال جون میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کا ذکر کیا، جس کے دوران انہیں دوسری مرتبہ تاریخی طور پر امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع ملا تھا۔
************
ش ح۔ح ا۔ق ر
U.No:7636
(Release ID: 2027110)
Visitor Counter : 80
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam