امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مارکیٹ میں فراہم کرنے کی غرض سے گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے: مرکز


آر ایم ایس 2024  میں 18 جون  2024  تک  266  لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی؛ آر ایم ایس 2023  میں  خریداری  262  لاکھ میٹرک ٹن کی گئی تھی

Posted On: 20 JUN 2024 3:50PM by PIB Delhi

لازمی  اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے داخلی امور  اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر کی صدارت میں آج یہاں وزراء کی کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کی صورت حال کا تفصیلی  طور پر  جائزہ لیا گیا۔ آر ایم ایس  2024  میں  18  جون 2024  تک  لگ بھگ 266  لاکھ میٹرک ٹن  گندم کی خریداری کی گئی ہے۔ اس کے برعکس  آر ایم ایس  2023 میں  262  لاکھ میٹرک ٹن تک  خریداری کی گئی تھی۔  پی ڈی ایس  اور دیگر فلاحی اسکیموں کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد، جو  لگ بھگ 184 لاکھ میٹرک ٹن ہے، وافر مقدار میں گندم دستیاب ہے۔  تاکہ ضرورت  پڑنے پر مارکیٹ میں  فراہم کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے ہدایت دی ہے کہ گندم کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ملک کے صارفین کے لیے قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب پالیسی وضع کی جائے۔

************

U.No:7628

ش ح۔ح ا۔ق ر



(Release ID: 2027045) Visitor Counter : 35