وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کاشی میں ڈاکٹرسمپورناننداسپورٹس اسٹیڈیم میں  پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 19 JUN 2024 8:36AM by PIB Delhi

کاشی میں دن بھر کے پروگراموں کے بعد، جن میں کسان سمّاّن ندھی سپردکرنے، گنگا آرتی اور کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا  ارچناکرنے کا پروگرام شامل تھا، وزیراعظم مودی نے وارانسی میں ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے اچانک  وہاں کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نےایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘کاشی میں ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیرکے کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکس سے کاشی کے نوجوانوں کو بہت مدد ملے گی۔

 

**********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U:7558



(Release ID: 2026416) Visitor Counter : 24