وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اٹھارویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف)میں گولڈن کونچ ایوارڈ کے لیے چودہ دستاویزی فلمیں حصہ لے رہی ہیں


چار اینی میشن فلمیں اور سات شارٹ فکشن فلمیں بین الاقوامی مسابقتی  زمرے میں سلور کونچ ایوارڈز کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں

دستاویزی موضوعات لچک سے لے کر انسانی جدوجہد اور انصاف اور شناخت کی تلاش تک مختلف ہوتے ہیں

Posted On: 18 JUN 2024 5:52PM by PIB Delhi

اس سال جاری ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول  (ایم آئی ایف ایف)میں تین ہندوستانی فلموں سمیت چودہ فلمیں بہترین دستاویزی فلم کے گولڈن کونچ ایوارڈ کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی مقابلے کے زمرے کے لیے کل 25 فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں دستاویزی ، شارٹ فکشن اور اینی میشن فلموں کے لیے الگ الگ زمرے شامل ہیں۔

جب کہ دستاویزی زمرے میں بہترین بین الاقوامی فلم کو گولڈن کونچ ایوارڈ کے ساتھ  10 لاکھ  روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔  بہترین بین الاقوامی شارٹ فکشن فلم اور اینی میشن فلم کو سلور کونچ ایوارڈ اور 5-5 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ سب سے  زیادہ اختراعی /  تجرباتی  فلم کے لئے   ایک خصوصی جیوری ایوارڈ-  پرمود پتی ایوارڈبھی ہے ۔ مزید برآں، بہترین سنیماٹوگرافی، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کے لیے تین تکنیکی ایوارڈز پیش کیے جائیں گے، جو کہ قومی اور بین الاقوامی دونوں مقابلوں کے زمروں میں مشترک ہیں۔ بین الاقوامی نان  کمپٹیشن  پریزم زمرے میں پانچ فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی مقابلے کی جیوری میں دنیا بھر کی نامور فلمی شخصیات جیسے کیکو بینگ، بارتھلیمی فوجیا، آڈریئس اسٹونیس، بھارت بالا، اور مانس چودھری شامل ہیں۔ بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں دستاویزی فلمیں مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں، جو ذاتی اور سماجی مسائل میں گہرائی سے ڈھلتی ہیں۔ ایک اہم موضوع مشکلات کا سامنا کرنے میں افراد کے لچک اور ذاتی سفر ہے۔ "لولی جیکسن" امریکہ کی دستاویزی فلم  ہے،جس کی ہدایت کاری میٹ والڈیک نے کی ہے، اس میں رکی جیکسن کی دردناک لیکن متاثر کن کہانی بیان کی گئی ہے، جسے 39 سال تک غلط طور پر قید کیا گیا تھا اور وہ اپنی زندگی کو دوبارہ حاصل کرنے اور اپنے چھوٹے نفس کی رہنمائی کرنے کے لیے واپس آتا ہے۔ اسی طرح، لبنان کی ایک عربی/ انگریزی دستاویزی فلم "ہائی فین" ایک عورت کے چیلنجنگ سفر کی پیروی کرتی ہے، جو نشے کے ساتھ جدوجہد کرتی ہے، ذاتی ترقی، سماجی جبر، اور شناخت اور آزادی کی جنگ کے موضوعات کو تلاش کرتی ہے۔ "دھور پٹن : نوونٹر ہولی ڈیز " ایک نیپالی دستاویزی فلم  ہے، جس میں دو بزرگ حریفوں کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جنہیں اپنے ویران گاؤں میں ایک ساتھ زندہ رہنے کے لیے اپنے ماضی کے تنازعات کو ایک طرف رکھتے ہیں ، جس میں زندگی کے  شفق میں مصالحت  اور استقلال کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ایک اور نمایاں موضوع   ہے، برادریوں کو درپیش سماجی، اقتصادی اور ثقافتی چیلنجز کی تلاش ۔ "اگینس  دی  ٹائیڈ" ایک ہندوستانی دستاویزی فلم  ہے ، جس میں سرونک کور  دو ماہی گیر بھائیوں کی متضاد زندگیوں کو پیش کرتی ہے، جو روایت اور جدیدیت کے درمیان وسیع تر سماجی تنازعات کے لیے ایک استعارہ کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ نشٹھا جین کی ہندوستانی دستاویزی فلم "دی گولڈن تھریڈ" کولکتہ میں محنت کش جوٹ کی صنعت پر روشنی ڈالتی ہے، جس میں صنعتی مزدوروں  کی تلخ حقیقتوں کا انکشاف ہوتا ہے۔  ڈولس فرنانڈیز کی ہدایت  میں بنی  فلم "کانٹوس ڈو  ایسکیو سینٹو" نے بحر اوقیانوس کے غلاموں کی تجارت میں پرتگال کے فراموش کیے گئے کردار کا پردہ فاش کیا، جو تاریخی ناانصافیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی واقعات کے ذاتی اثرات کو فارسی دستاویزی فلم "مجارے سالے اخر" میں دکھایا گیا ہے، جس میں وبائی امراض کے دوران ڈیجیٹل دور میں ڈھالنے والے ایک ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی جدوجہد کوپیش کیاگیا ہے۔ ان  مختلف بیانات  کے ذریعے، دستاویزی فلمیں اجتماعی طور پر ذاتی جدوجہد اور بڑے سماجی و سیاسی سیاق و سباق کے سنگم پر روشنی ڈالتی ہیں، جو انسانی لچک، یادداشت اور انصاف اور شناخت کی جستجو میں گہری بصیرت پیش کرتی ہیں۔ وگنیش کمولائی کی 'کرپارا' ایم آئی ایف ایف کے بین الاقوامی مقابلہ  جاتی زمرے میں تیسری دستاویزی فلم ہے۔

بین الاقوامی مقابلہ جاتی زمرے کے اینی میشن سیکشن اور شارٹ فکشن سیکشن میں بھارتی فلمیں 'ریٹرن آف دی جنگل' ویبھو کماریش کی ہدایت کاری میں، سچن دھیرج موڈیگونڈا کی ہدایت کردہ 'مین ان بلیو'، جیا سوریا کی ہدایت کردہ 'دی ڈیوڈ اینڈ دی وائٹ روز' اور وویک رائے کی ہدایت کردہ 'شانتی' شامل ہیں۔  اس سال ایم آئی ایف ایف  کے بین الاقوامی مقابلہ  جاتی سیکشن میں اٹلی، پولینڈ، چین، امریکہ، پرتگال، نیدرلینڈ، اسرائیل، جاپان، لبنان، نیپال، ایران، چیک جمہوریہ،  برطانیہ، سربیا، ایسٹونیا، روس اور گواٹیمالا کی فلمیں دکھائی گئی ہیں۔

بین الاقوامی مقابلہ  جاتی سیکشن میں دستاویزی فلموں، مختصر افسانوں اور اینیمیشن فلموں کی مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://miff.in/wp-content/uploads/2024/06/FINAL-COMPILATION-V12.pdf

************

U.No:7538

ش ح۔ ح ا ۔ق ر


(Release ID: 2026262) Visitor Counter : 46