وزارت اطلاعات ونشریات

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف ) میں  انیمیشن کریش کورس نیز وی ایف ایکس پائپ لائن کی بدولت  خواہشمندانیمیٹرس میں جوش وخروش

Posted On: 17 JUN 2024 7:08PM by PIB Delhi

اٹھارہویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف )  نے وارنر برادرز کے ایک سینئر اینیمیٹر، راہول بابو کنیکارا کی قیادت میں اینیمیشن  کریش  کورس نیز وی ایف ایکس  پائپ لائن کا  فخرکے ساتھ آغاز کیا ہے۔اس کورس کا بے صبری سے انتظارکیاجارہاتھا۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام یہ خصوصی پانچ روزہ پروگرام کل شروع ہوا اور اب ممبئی کےاین ایف ڈی سی احاطے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

ہندوستان کے مختلف حصوں اور بیرون ملک سے تئیس خواہشمند اینی میٹرز، اس انتہائی تکنیکی ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں، جو اینیمیشن، فلموں، سیریز اور گیمنگ کی دنیا میں گہرائی تک جانے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتی  ہے۔  اس ورکشاپ نے 16 سے 55 سال تک کی عمر کے وسیع شعبوں کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ بلینڈر سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے،  یہ ورکشاپ اپنے  شرکاء کو شروع سے اینیمیشن بصیرت دریافت کرنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے  میں مدد کرتی ہے۔

راہل بابو کنی کارا جو کہ مشہورفلموں  بیٹ مین اور ونڈر وومین جیسے مشہور پروجیکٹس پر اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔وہ عملی علم  ومعلومات اور صنعت کی ذہانت کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کر ر ہے ہیں اور ان کی خود کی  اینیمیشن کلپس تیار کرنے اور فلم اور گیمنگ اینیمیشن پائپ لائنز کی باریکیوں کو سمجھنے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔  کینڈا کے شہرمونٹریال، مقیم تجربہ کار اینیمیٹر  جناب راہل بابو کنی کارا نے کہا کہ یہ ورکشاپ ایک بنیادی کورس کے طور پر کام کرتی ہے جو کورس شروع کرنے والے  افراد میں اینیمیشن میں دلچسپی پیدا کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-7-15G6I.jpg

(تصویر میں: وارنر برادرز کے سینئر اینیمیٹر راہل بابو کنی کارا، 18ویں ایم آئی ایف ایف  میں اینیمیشن ورکشاپ اور وی ایف ایکس  پائپ لائن کی قیادت کرتے ہوئے)

 

ورکشاپ کے اختتام پر،  شرکاء کی اس بات کے لئے  حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ 10 سے 15 سیکنڈ کی اینیمیشن ویڈیو بنائیں۔ راہل بابو کنیکارہ نے مزید کہا ‘‘اگرچہ زیادہ تر طلباء نے ابھی اینیمیشن  کورس شروع کیاہے ، پھربھی ، ان کا ردعمل بہت مثبت رہا ہے، اور وہ تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔اس کورس کا  بنیادی مقصد طالب علموں کو بلینڈر سافٹ ویئر   میں مہارت حاصل کرنا اور انہیں دنیا بھر میں اینیمیشن صنعت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ کورس کے اختتام تک، طلباءوی ایف ایکس اور گیمنگ پائپ لائنز کے  بارے میں بھی تجربہ حاصل کریں گے،’’ ۔ شرکاء کو کیریئر سے متعلق  رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں ہندوستان اور بیرون ملک اینیمیشن سے متعلق ملازمت کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اس تیزی سے بڑھتے ہوئے  شعبے میں ترقی کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والی آسٹریلیا کی ایک خواہش مند اینیمیٹر میکسین جارڈینر نے بتایا کہ وہ بنیادی باتیں سیکھ رہی ہیں جیسے کریکٹرز کو اسکرول اور جمپ کرتے ہوئے  بنانا، اور کریکٹر پارٹس کو صحیح پوزیشن پر رکھنا۔ میکسین نے مزید کہا‘‘ہم کی فریمز کے بیک اینڈ کے بارے میں بھی سیکھ رہے ہیں۔ ایم آئی ایف ایف  نئے لوگوں سے ملنے اور دلچسپ فلمیں دیکھنے کا ایک بہترین تجربہ فراہم کیا ہے۔ میں نے پینل کے مباحثوں سے واقعی لطف اٹھایا — وہ مشغول ہیں اور مختلف فلم سازوں اور متنوع کہانیوں کو دستاویزی بنانے اور شیئر کرنے کی اہمیت کے بارے میں بصیرت پیش کرتے ہیں۔ میں مزید فلمیں دیکھنے کی منتظر ہوں’’ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/17-7-21ERJ.jpg

(تصویرمیں :اٹھارہویں ایم آئی ایف ایف میں انیمیشن کریش کورس نیز بھی وی ایف ایکس پائپ لائن)

ایک فری لانسر اور ریٹائرڈ پولیمر ٹیکنولوجسٹ، جوز پال،  نے اس کورس کے لیے اپنا  اندراج کرایاہے  تاکہ  شعبے میں  مہارت حاصل کرسکے اور اینیمیشن کے بارے میں سیکھ سکے۔ اس کا خیال ہے کہ اس سے اس کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا‘‘یہاں اینیمیٹرز کی بہت گنجائش ہے۔ اس کورس کا بنیادی خیال اینیمیشن میں دلچسپی پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ابھرتے ہوئے شعبے میں اپنے  کیریئر پر غور کرسکیں’’۔

ورکشاپ کے شرکاء کوایم آئی ایف ایف  کا تجربہ  حاصل کرنے اور ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلموں اور اینیمیشن شارٹس  کا مشاہدہ کرنے کی اجازت ہے۔ وہ خصوصی ماسٹرکلاس سیشنز میں بھی شرکت کر رہے ہیں جن کی قیادت صنعت کے ماہرین کررہے  ہیں۔ ورکشاپ 20 جون 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔

**********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U:7514

 



(Release ID: 2026060) Visitor Counter : 18