امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں منی پور کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی


مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند منی پور میں تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی  کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے

جناب امت شاہ نے منی پور میں امن و سکون کی بحالی کے لیے مرکزی فورسز کی اسٹریٹجک تعیناتی پر زور دیا، کہا کہ ضرورت پڑنے پر فورسز میں اضافہ کیا جائے گا

وزیر داخلہ نے ریلیف کیمپوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کی مناسب دستیابی کی ہدایت دی

وزیر داخلہ نے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی

جناب امت شاہ نے منی پور کے چیف سکریٹری کو بے گھر لوگوں کے لیے صحت اور تعلیم کی مناسب سہولیات اور ان کی باز آباد کاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میتیس اور کوکی دونوں گروپوں سے بات کرے گی تاکہ نسلی تفریق کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے

Posted On: 17 JUN 2024 8:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں منی پور میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر، آرمی چیف (نامزد) لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، منی پور حکومت کے سیکورٹی مشیر، ڈائریکٹر جنرل  آسام رائفلز، چیف سکریٹری، منی پور کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور فوج اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QTQQ.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال کا مجموعی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ منی پور میں تشدد کا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ وزیر داخلہ نے منی پور میں امن و سکون کی بحالی کے لیے مرکزی فورسز کی اسٹریٹجک تعیناتی پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر فورسز میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کی کہ تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند منی پور کے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ جناب امت شاہ نے ریلیف کیمپوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، خاص طور پر خوراک، پانی، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات کی مناسب دستیابی کے سلسلے میں۔ وزیر داخلہ نے منی پور کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ بے گھر لوگوں کے لیے صحت اور تعلیم کی مناسب سہولیات اور ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282B1.jpg

وزیر داخلہ نے جاری نسلی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میتیس اور کوکی دونوں گروہوں سے بات کرے گی تاکہ نسلی تقسیم کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے۔ حکومت ہند ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے میں منی پور حکومت کی فعال مدد کر رہی ہے۔

-----------------------

ش ح۔س ب ۔ ع ن

U NO: 7513



(Release ID: 2026023) Visitor Counter : 25