وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مغربی بنگال میں ریلوے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
پی ایم این آر ایف کی طرف سے معاوضے کا اعلان کیا
Posted On:
17 JUN 2024 12:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال میں ریلوے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو حادثے کی جگہ پر موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛
”مغربی بنگال میں ہونے والا ریلوے حادثہ افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے میں دل سے غمگین ہوں۔ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ حکام سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی بھی حادثے کی جگہ پر موجود ہیں۔“
وزیر اعظم کے دفتر نے X پر پوسٹ کیا؛
”وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال میں ریلوے حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7499
(Release ID: 2025880)
Visitor Counter : 42
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam