صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد دی

Posted On: 16 JUN 2024 6:06PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ’’عید الاضحیٰ کے موقع پر، میں تمام ساتھی شہریوں اور بیرون ملک ہندوستانیوں، خاص کر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

عید الاضحیٰ  کا مقدس تیوہار ایثار اور قربانی کی علامت ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ تیوہار ہمیں انسانیت کی بے لوث خدمت کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر، آئیے ہم مل کر اپنی قوم کی ترقی اور بہبود کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7484



(Release ID: 2025727) Visitor Counter : 40