امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورت حال پر ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی


مرکزی وزیر داخلہ نے ایجنسیوں کو جموں ڈویژن میں ایریا ڈومی نیشن پلان اور زیرو ٹیررر پلان کے ذریعے وادی کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرانے کی ہدایت دی 

مودی حکومت جدید طریقوں سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک مثال قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے

وزیر داخلہ نے تمام ایجنسیوں کو مشن موڈ میں کام کرنے اور مربوط انداز میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں ہے، حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی انتہائی منظم کارروائیوں سے سکڑ کر محض پراکسی جنگ میں تبدیل ہوچکی ہےہے، ہم اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں: مرکزی وزیر داخلہ 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا

اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا سد باب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی 

مرکزی وزیر داخلہ نے لوک سبھا انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی ستائش کی، جس میں جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کی ریکارڈ شرکت

Posted On: 16 JUN 2024 5:11PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورت حال پر ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، مرکزی ہوم سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، چیف آف آرمی اسٹاف (نامزد) لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی سمیت سینئر فوجی افسران، سی اے پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں ڈویژن میں ایریا ڈومی نیشن پلان اور زیرو ٹیرر پلان کے ذریعے وادی کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرائیں۔ جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت جدید طریقوں سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک مثال قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب امت شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور مربوط انداز میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی  انتہائی منظم کارروائیوں سے سکڑ کر محض پراکسی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہم اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جناب امت شاہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہموار ہم آہنگی ، حساس علاقوں کی نشاندہی کرنے اور ایسے علاقوں کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہند کی کوششوں سے وادی کشمیر میں بڑے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردی سے متعلق واقعات میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال میں بہتری وادی کشمیر میں سیاحوں کے ریکارڈ بہاؤ سے ظاہر ہوتی ہے۔ جناب شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی ستائش کی جس میں جموں و کشمیر میں ریکارڈ رائے دہندگی دیکھنے میں آئی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7483



(Release ID: 2025714) Visitor Counter : 38