وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پادھستاسن یوگ پر ایک ویڈیو کلپ ساجھا کی

Posted On: 16 JUN 2024 10:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پادھستاسن یوگ یا ہاتھوں سے پاؤں تک کے آسن پر ایک تفصیلی ویڈیو ساجھا کی، ساتھ ہی عوام الناس سے اس آسن کی مشق کرنے کی اپیل کی، کیونکہ یہ ریڑھ کی ہڈی کے لیے اچھی مشق ہے اور ماہواری کے درد میں راحت فراہم کرتی ہے۔

بین الاقوامی یوم یوگ کے 10ویں ایڈیشن سے قبل ساجھا کی گئی اس ویڈیو میں اس مشق کو کرنے کے طریقے ہندی اور انگریزی زبان میں سمجھائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’پادھستاسن  کے متعدد فوائد ہیں۔۔۔ اسے ضرور کریں۔‘‘

 

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7461



(Release ID: 2025645) Visitor Counter : 25