وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا

Posted On: 15 JUN 2024 7:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے رُدرپریاگ میں ہوئے بس حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی دُعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ اتراکھنڈ کے رُدرپریاگ میں پیش آنے والا سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ سوگوار کنبوں سے میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں تمام زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے: وزیر اعظم‘‘

وزیر اعظم نے بس حادثے کے متاثرین کے لیے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق ، ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو  وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50,000 روپئے کی مالی امداد کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7467



(Release ID: 2025618) Visitor Counter : 35