محنت اور روزگار کی وزارت

لیبر سکریٹری نے ای پی ایف او اصلاحات پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 14 JUN 2024 11:14AM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارت محنت اور روزگار کی سکریٹری  محترمہ سمیتا داؤرا نے 13 جون  ، 2024 ء کو ای پی ایف او میں اصلاحات پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں سی پی ایف سی  کی  محترمہ نیلم شامی راؤ  اور وزارت محنت و روزگار اور ای پی ایف او کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

محترمہ  داؤرا  نے دعوؤں  کے تصفیہ کو خودکار بنانے اور دعوؤں کے مسترد ہونے کو کم کرنے کے لیے ای پی ایف او  ​​کے حالیہ اقدامات کی ستائش کی۔ دعووں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے، بیماری، تعلیم، شادی اور رہائش کے لیے ایک  لاکھ تک کی پیشگی خود بخود تصفیہ  ای پی ایف او  ​​نے لاگو کیا ہے۔ آٹو موڈ پر تقریباً 25 لاکھ ایڈوانس کلیمز نمٹائے گئے ہیں۔ اب تک طے پانے والے  50 فی صد  سے زیادہ بیماری کے دعوے آٹو موڈ پر طے ہو چکے ہیں۔ اس سے دعوؤں کے تصفیے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے بڑی تعداد  کا نمٹارہ اب 3   دنوں کے اندر  کیا جا رہا ہے۔

ممبران کے  کے وائی سی  آدھار سے منسلک اکاؤنٹس کے لیے اپ لوڈ کردہ بینک اکاؤنٹ کی چیک بک/پاس بک کو تقسیم کر دیا گیا ہے، اس طرح گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 13 لاکھ دعوؤں میں جانچ پڑتال کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ای پی ایف او نے نامکمل کیسوں کی واپسی اور نااہل کیسوں کو مسترد کرنے کے لیے اراکین کی آسانی سے سمجھنے کے لیے ریمارکس کو کم اور معقول بنایا ہے۔

پیدا ہونے والی آٹو ٹرانسفرز کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے  ، جس کی تعداد اپریل  ، 2024   ء میں  2   لاکھ سے بڑھ کر مئی  ، 2024 ء  میں 6   لاکھ ہو گئی ہے۔ محترمہ داورا  نے  ای پی ایف او  ​​کو مشورہ دیا کہ وہ نظامی اصلاحات کے لیے فعال اقدامات جاری رکھیں۔

ای پی ایف او   ہر ممبر کے لیے  یو اے این  پر مبنی سنگل اکاؤنٹنگ سسٹم کے ساتھ اپنے ایپلیکیشن سافٹ ویئر کو بہتر بنانے اور دعوؤں کے تیز تر تصفیے کے لیے کم از کم انسانی مداخلت کے ساتھ عمل کے بہاؤ کو خودکار بنانے کے عمل میں ہے۔ نیا سافٹ ویئر سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی) کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے۔

جائزہ اجلاس میں سماجی تحفظ کی توسیع اور زندگی میں آسانی اور کاروبار میں آسانی کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت   کو اجاگر کیا گیا ۔ ملاقات میں  مقدمہ بازی  نظم  اور آڈٹ میں آپریشنل اصلاحات پر بھی تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

محترمہ داورا  نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ایک موثر سماجی تحفظ کے نظام کے لیے قریبی تال میل  کے ساتھ کام کریں۔

 

 ش ح۔   ج ق  - ع ا

U.No. 7427



(Release ID: 2025235) Visitor Counter : 39