وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم نے خصوصی ضروریات والے بچوں کو ،  پی ایم پوشن کے تحت ، آر ٹی ای کے استحقاق اور غذائی امداد کو یقینی بنانے کے لیے ،  ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی

Posted On: 13 JUN 2024 4:45PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی ، این ای پی 2020 کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی  جانب  ایک اہم اقدام میں،   حکومت ہند کی   وزارت تعلیم کے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے  (ڈی او ایس ای ایل) نے 7 جون 2024 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو ایک جامع ایڈوائزری جاری کی  ہے ۔  ایڈوائزری میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ خصوصی ضروریات والے تمام بچوں (سی ڈبلیو ایس این ) کو، جو حکومت / سرکاری امداد یافتہ شامل، گھر پر مبنی یا خصوصی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، کو آر ٹی ای کے حقوق فراہم کیے جائیں  جیسے  کہ سمگر  شکشا اسکیم کے جامع تعلیمی جزو کے تحت مفت یونیفارم، مفت نصابی کتابیں، مداخلت ؛  اور پی ایم پوشن کے تحت دوپہر کا کھانا، اگر ضرورت ہو تو خشک راشن یا براہ راست  فوائد کی منتقلی کی شکل میں  فراہم کی جانے والی سہولیات ۔

جاری کردہ ایڈوائزری  ، وزارت کی طرف سے ایک قابل ذکر اقدام ہے کیونکہ یہ خاص طور پر سماجی بہبود کے محکمہ  کے تحت خصوصی اسکولوں کے سی ڈبلیو ایس این طلباء کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی  مرکزی طور پر اس کے احاطے کو بڑھا کر گھریلو تعلیم میں داخل ہونے والے شدید اور متعدد معذوری والے طلباء کی تغذیائی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس میں   اسپانسر شدہ پی ایم پوشن اسکیم؛ یا تو خشک راشن کی شکل میں یا ڈی بی ٹی جیسا کہ معاملہ ہو ، شامل  ہے ۔

اس کا مقصد  قومی تعلیمی پالیسی ، این ای پی 2020   کے مقصد  کے حصول کو  یقینی بنانا ہے ،  جس میں سی ڈبلیو ایس این سمیت سبھی کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کیا جانا اور اس طرح ان کے تعلیم کے حق کا ادراک کیا جا نا  نیز جامع تعلیم کو فروغ دیا جانا شامل ہے ۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اس بات پر زور دیتی ہے کہ تعلیمی نظام کا مقصد ،  سی ڈبلیو ایس این   سمیت تمام بچوں کو مساواتی حیثیت فراہم کرنا اور ان کی شمولیت کے لیے ہونا چاہیے  ، جیسا کہ معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 کے تحت بیان کیا گیا ہے،  جو کہ   وزارت کی سمگر  شکشا اسکیم قومی تعلیمی پالیسی   2020 کے مقاصد کے ساتھ پوری طرح مربوط ہے ۔

مفت اور لازمی تعلیم کا حق (آر ٹی ای)   کا قانون  2009 اس امر کو  لازمی قرار دیتا ہے کہ 6 سے 14 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق حاصل ہے ۔  آر ٹی ای  استحقاق  ، مرکز کے  زیر نگرانی سمگر  شکشا اسکیم کے تحت  ، اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں میں اہم مداخلتوں میں سے ایک ہے ۔  ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت یونیفارم پر مشتمل ان آر ٹی ای استحقاق کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے  ،   جس میں  مفت نصابی کتابیں؛ آر ٹی ای  قانون کی دفعہ 12 (1) (سی) کے تحت داخلوں کے 25 فیصد  کے لیے ہونے والے اخراجات کی ادائیگی، ابتدائی سطح پر اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کے لیے عمر کے مطابق خصوصی تربیت، وغیرہ  شامل ہیں۔

سمگر شکشا پروگرام کے اندر جامع تعلیم (آئی ای ) کا جزو سی ڈبلیو ایس این کو ضروری تعلیمی مدد اور وسائل فراہم کرکے اعلیٰ معیار کی تعلیم تک منصفانہ رسائی کی ضمانت دینے کی کوشش کرتا ہے ۔  یہ اقدام ہدفی مداخلتوں کے ذریعے سی ڈبلیو ایس این کو مالی امداد فراہم کرتا ہے، جس میں شناخت اور تشخیص کے کیمپوں کا انعقاد، امداد، آلات اور معاون آلات کی فراہمی، نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنا، مصنف اور اسکارٹ الاؤنس  کی مدد فراہم کرنا، بریل کتابیں اور بڑے  پرنٹ والی کتابیں پیش کرنا  ، خصوصی ضروریات والی  لڑکیوں کے لیے  تدریسی  آموزش کا مواد فراہم کرنا  نیز  وظیفہ دینا شامل ہیں ۔    ان کوششوں کا مقصد مرکزی دھارے کے اسکولوں میں ان کی مخصوص تعلیمی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنا ہے ۔

مزید برآں، مرکزی طور پر اسپانسر شدہ پی ایم پوشن اسکیم ،  سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے پری پرائمری سے کلاس VIII تک کے بچوں کو تغذیائی امداد فراہم کرتی ہے ۔

 

************

(ش ح     ۔    اع   ۔     ت ح )

U No. 7404



(Release ID: 2025062) Visitor Counter : 36