وزارت اطلاعات ونشریات

نیشنل جیوگرافک کی ’’بلی اینڈ مولی:  ایک اوٹر لو اسٹوری  ‘‘   18 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں افتتاحی فلم ہوگی 


بلی اینڈ مولی،  محبت کی لامحدود گہرائیوں اور انسانوں اور فطرت کے درمیان گہرے رشتے  کی نمائندگی کرتی  ہے 

Posted On: 13 JUN 2024 1:57PM by PIB Delhi

نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم، بلی اینڈ مولی: این اوٹر لو اسٹوری، ممبئی میں 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں  فلمی نمائش کا آغاز کرے گی ۔  ایم آئی ایف ایف کا انعقاد 15 جون 2024 سے 21 جون 2024 تک ممبئی میں ہونا ہے ۔  افتتاحی فلم 15 جون کو دلی، کولکتہ، چنئی اور پونے میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔  یہ فلم 17 جون کو دہلی، 18 جون کو چنئی، 19 جون کو کولکتہ اور 20 جون کو پونے میں ریڈ کارپٹ  تقریب کے دوران بھی دکھائی جائے گی ۔

بلی اور مولی: ایک اوٹر لو اسٹوری (انگریزی – 78 منٹ دورانیہ) چارلی ہیملٹن جیمز کی ہدایت کاری میں ایک ایسے شخص کے بارے میں ایک دل دہلا دینے والی کہانی ہے،  جو دور دراز کے شیٹ لینڈ جزائر میں رہتے ہوئے جنگلی اوٹر کے ساتھ غیر متوقع دوستی  کر  لیتا ہے ۔  یہ دلکش دستاویزی فلم ،  مولی نامی ایک یتیم اوٹر کے دل دہلا دینے والے سفر کے ذریعے اسکاٹ لینڈ کے شیٹ لینڈ جزائر کے پراسرار  ساحلوں کی کھوج کرتی ہے ۔  جب مولی،  بلی اور سوسن کی ویران جیٹی سے اپنی ضرورت پوری کرتی  ہے، تو وہ خود کو ان کی دیکھ بھال اور پیار سے  ملغوب محسوس کرتی  ہے ۔  جیسے ہی بلی،  مولی کی چنچل فطرت سے متاثر ہوتا  ہے، ان کے درمیان ایک گہرا بندھن  قائم ہو جاتا ہے، جو شیٹ لینڈز کے ناہموار پس منظر کے  برخلاف محبت اور خواہش کی کہانی کو اجاگر کرتا ہے ۔

اس فلم میں، ناظرین صحبت کی تبدیلی کی طاقت کا مشاہدہ کرتے ہیں ،  کیونکہ بلی کو مولی کو  صحتیاب کرنے کے لیے دیکھ بھال کرنے اور اسے جنگلی زندگی کے لیے تیار کرنے ، محبت کی پیچیدگیوں اور انسان اور فطرت کے درمیان غیر متزلزل تعلق کو تلاش کرنے میں سکون اور مقصد حاصل ہوتا محسوس ہوتا  ہے ۔

یہ فلم 15 جون کو دوپہر 2.30 بجے نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما (این ایم آئی سی)، ممبئی کے پیڈر روڈ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ  نئی دلی، چنئی، کولکتہ اور پونے  میں  اس کی نمائش کے مقامات  باالترتیب سری فورٹ آڈیٹوریم، این ایف ڈی سی ٹیگور فلم سینٹر، ستیہ جیت رے   فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ( ایس آر ایف ٹی آئی) اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا  ہیں  ، جہاں فلم کی  ایک ہی وقت میں نمائش کی جائے گی (15 جون، دوپہر  2:30) ۔

ڈائریکٹر کے بارے میں

چارلی ہیملٹن جیمز ایک مشہور وائلڈ لائف فلمساز ہیں جن کے کاموں نے انہیں  ’وَن لائف‘ کے لیے نیوز اور ڈاکیومینٹری ایمی  ایوارڈ  حاصل کرایا ہے ۔  انہوں نے ’مائی ہالسیون ریور ‘  سے اپنی ہدایت کاری کا آغاز کیا، اس کے بعد ان کی دستاویزی فلم ’ آئی بوٹ اے رین فارسٹ  ‘ تھی جس میں ایمیزون میں زمین خریدنے کے بعد ان کی مہم جوئی کو دکھایا گیا تھا ۔

18ویں ایم آئی ایف ایف کے بارے میں

ایم آئی ایف ایف ، جسے جنوبی ایشیا میں غیر فیچر فلموں کے لیے سب سے قدیم اور سب سے بڑے فلمی میلے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، دستاویزی، مختصر افسانے، اور اینی میشن فلموں کے فن کو منانے کے اپنے 18ویں سال کو منا رہا ہے ۔ اسے   1990 میں شروع کیا گیا تھا اور اب  اسے وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ہے ۔  ایم آئی ایف ایف ایک بین الاقوامی تقریب  میں تبدیل ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے سنیما کے شائقین کو راغب کیا گیا ہے ۔

اس سال کا جشن اس لیے بھی خاص ہوگا کیونکہ اس میں 38 سے زیادہ ممالک شرکت کر رہے ہیں، جس میں 1018 اندراجات اور متعدد متوازی اسکریننگ دلی، کولکتہ، پونے اور چنئی میں منعقد کی گئی ہیں، جس میں ملک کے پورے منظر نامے  کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

جبکہ اس سال 300 سے زیادہ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں ۔  18ویں ایم آئی ایف ایف ،  25 سے زیادہ دلچسپ ماسٹرکلاسز اور فلم سازوں سنتوش سیون، آڈریئس اسٹونیس، کیتن مہتا، شونک سین، رچی مہتا، اور جارجز شوزگیبل جیسے صنعت کی نامور شخصیات کے ساتھ پینل مباحثوں کی میزبانی بھی کرے گا ۔  مزید برآں، یہ  فیسٹیول متعدد ورکشاپس  کا انعقاد بھی  کرے گا، جن میں افتتاحی اینی میشن کریش کورس اور وی ایف ایکس پائپ لائن ورکشاپ شامل ہیں ، جو فلم سازی کی دنیا میں قیمتی بصیرت فراہم کرے گی ۔

************

 

 

 

(ش ح   ۔  اع ۔   ت ح )

U No. 7399



(Release ID: 2025021) Visitor Counter : 33