وزارت دفاع

کارگل فتح کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں ہندوستانی فوج کی ’ڈی 5‘ موٹر سائیکل مہم‘‘ کا آغاز

Posted On: 12 JUN 2024 4:15PM by PIB Delhi

کارگل جنگ کے ہیروز کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر، ہندوستانی فوج نے آج ایک  ہندوستان کے طول و عرض کا احاطہ کرتے ہوئے، ایک  موٹر سائیکل مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ سفر 1999 کی کارگل جنگ میں پاکستان پر ہندوستانی فتح کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں ہے۔ یہ مہم اہم شراکت اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی میراث کا اظہار اوران کا   احترام کرتی ہے۔

آٹھ موٹرسائیکل سواروں کی تین ٹیموں نے ،ملک کے تین کونوں سے اس تاریخی سفر کا آغاز کیا ہے - مشرق میں دنجان، مغرب میں دوارکا اور جنوب میں دھنُش کوڈی۔ یہ سوار مختلف خطوں اور چیلنجنگ راستوں سے گزریں گے، جو ہماری مسلح افواج کے اتحاد اور لچک کی علامت ہیں۔ اپنے  سفر کے راستے میں یہ سوار، کارگل جنگ کے ہیروز، سابق فوجیوں اور ویر ناریوں تک پہنچیں گے جو راستے میں مختلف مقامات پر مقیم ہیں۔ وہ راستے میں جنگی یادگاروں پر خراج عقیدت بھی پیش کریں گے، بیداری پیدا کریں گے اور نوجوانوں کو ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کی ترغیب دیں گے۔

مشرقی روٹ، جورہاٹ، گوہاٹی، بیناگوری، کٹیہار، دانا پور، گورکھپور، لکھنؤ اور آگرہ کے راستے،  دنجان سے دہلی تک کا  احاطہ کرتا ہے جو  تقریباً 2489 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے۔

مغربی روٹ دھرنگا دھارا، احمد آباد، ادے پور، جودھ پور، اجمیر، جے پور اور الور کے راستے  دوارکا سے دہلی تک  کا ہے ، جس  کی طوالت تقریباً 1565 کلومیٹر ہے۔

جنوبی روٹ میں مدورائی، کوئمبٹور، بنگلورو، اننت پور، حیدرآباد، ناگپور، بھوپال گوالیار اور الور کے راستے دھنش کوڈی سے دہلی تک تقریباً 2963 کلومیٹر کا فاصلہ شامل ہے۔

یہ ٹیمیں، 26 جون کو دہلی میں جمع ہوں گی اور دو مختلف راستوں سے دراس کے لیے آگے بڑھیں گی۔ ایک  ٹیم انبالہ، امرتسر، جموں، ادم پور اور سری نگر سے ہوتی ہوئی  1085 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جبکہ دوسری ٹیم  چاندی مندر، منالی، سرچو، نیوما، تنگسے اور لیہہ سے ہوتی ہوئی 1509 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ یہ مہم آخر کار دراس کے گن ہل پر اختتام پذیر ہوگی، جو کارگل جنگ کے دوران اس کی جامع  اہمیت کی وجہ سے تاریخ میں نقش ہے۔ مہم کا یہ آخری مرحلہ نہ صرف  شجاعت و بہادری کی یادوں کو تازہ کرے گا  بلکہ ہمارے سپاہیوں کے انتھک جذبے اور لگن کی یاد دہانی کا کام بھی کرے گا۔

تمام نمایاں مقامات پر فلیگ -آف  اور  فلیگ- ان کی تقریبات نامور معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد کی جائیں گی، جن میں اعلیٰ فوجی حکام، سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور معزز مہمانوں کو شامل کیا جائے گا، جو سواروں اور جس مقصد کی وہ نمائندگی کرتے ہیں ،ان کو مبارکباد دیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ کارگل جنگ کے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو بھی ان کی قربانیوں اور جنگ کے دوران غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کو تسلیم کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس مہم کی قیادت رجمنٹ آف آرٹلری کر رہی ہے ، جس نے آپریشن وجے میں کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ توپ خانے کی درستگی، فائر پاور اور جامع  مدد،  ہندوستانی مسلح افواج کے حق میں  جنگ کو موڑ دینے میں بہت اہم تھی۔ جیسے جیسے یہ موٹر سائیکل سوار ملک کے طول و عرض میں سفر کریں گے، وہ اپنے ساتھ جرات، قربانی اور حب الوطنی کی داستانیں لے کر جائیں گے۔ یہ مہم صرف خراج تحسین نہیں بلکہ ہندوستانی فوج کے پائیدار جذبہ حب الوطنی  کی علامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U-7375



(Release ID: 2024719) Visitor Counter : 34