کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت کی ترقی اور اندرونی تجارت  کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے فلپ کارٹ اور ہندوستانی کھلونا صنعت کے ساتھ ورکشاپ کا اہتمام کیا


ہندوستانی کھلونا صنعت کو تقویت دینے کے لیے ای- کامرس مارکیٹ پلیس سے ابھرتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھایا جائے گا

Posted On: 12 JUN 2024 4:10PM by PIB Delhi

کھلونوں کے بڑھتے ہوئے ہندوستانی شعبے کو تحریک فراہم کرنے کے مقصد کے تحت صنعت کی ترقی اور اندرونی تجارت کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آج نئی دہلی میں‘‘فلپ کارٹ اور ہندوستانی کھلونا صنعت کے ساتھ ایک ورکشاپ’’ کا انعقاد کیا، جس نے کھلونوں کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے کھلونوں کی  گھریلو کھپت کو بڑھانا اور افرادی قوت کو بڑھانا/ری سائیکلنگ کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مباحثوں میں اس بات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی کہ ہندوستانی کھلونا صنعت کی ترقی کو تقویت دینے کے لیے ای-کامرس مارکیٹ پلیس سے ابھرتے ہوئے مواقع کا فائدہ کیسے اٹھایا جا سکتا ہے۔

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘کھلونے کی صنعت کے لیے ایک بہتر ماحولیاتی نظام بنانے کے اپنے مضبوط عزم کے تحت، چیمپئن شعبوں میں سے ایک،‘میڈ اِن اِنڈیا’ کھلونوں کے لیے ایک عالمی مارکیٹ بنانے کے لیے طویل مدتی وژن کے ساتھ حکومت ہند نے اس شعبے کی شناخت کی ہے۔  سائلوس کو توڑ کر اور اس شعبے کی مضبوطی کو بڑھانے کے لیے تمام پہلوؤں میں صنعت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک مربوط نقطہ نظر پر عمل کیا جا رہا ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HI64.jpg

 

جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب سنجیو نے کہا کہ‘‘ہندوستانی کھلونا صنعت کی کامیابی برآمدات میں اضافہ، مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی مضبوطی میں اضافہ اور درآمدی انحصار میں کمی سے ظاہر ہوتی ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستانی کھلونوں کی صنعت نے اپنی عالمی موجودگی کو 100سے زیادہ ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ، ڈنمارک اور یہاں تک کہ چین تک پھیلا دیا ہے۔ کھلونا صنعت کے لیے اگلا قدم آن لائن ذرائع کے مؤثر استعمال کے ذریعے بین الاقوامی صارفین تک پہنچنا ہے۔

فلپ کارٹ اور ہندوستانی کھلونا صنعت کے تعاون سے منعقد کی گئی ورکشاپ نے گھریلو کھلونوں کے مینوفیکچررز کو آن لائن فروخت کی باریکیوں کو سمجھنے میں مدد کی اور اس طرح ‘‘کھلونے سے متعلق معیشت’’ کی تعمیر کی طرف ایک قدم آگے بڑھایا۔ ورکشاپ میں فلپ کارٹ اور گھریلو کھلونا صنعت کے اراکین نے شرکت کی۔

****

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7374


(Release ID: 2024717) Visitor Counter : 68