شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 12 JUN 2024 3:01PM by PIB Delhi

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت میں مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVVZ.jpg

شمال مشرقی خطے کی ترقی   کی وزارت (ڈی او این ای آر) میں وزیر مملکت ڈاکٹر مجمدار اور شمال مشرقی خطے کی ترقی   کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے سینئر افسران نے مرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد جناب سندھیا نے وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور اسکیموں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ شمال مشرقی خطے کو ترجیح دی ہے،اور ہم وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے تئیں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی ترقی کو تیز کرنا اور جدید ترقی کے نئے معیارات قائم کرنا ہمارا عزم ہے۔

*****

 ش ح۔م م  - ج

UNO-7373


(Release ID: 2024682) Visitor Counter : 63