پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے ، یوگا کے 10ویں عالمی دن کے کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کے طور پر، یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
12 JUN 2024 2:04PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے 10 جون 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس لائبریری بلڈنگ، نئی دہلی میں یوگا گرو ڈاکٹر سرکشت گوسوامی کی رہنمائی میں یوگا ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے سیکرٹری جناب امنگ نرولا نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے یوگا کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر سرکشت گوسوامی نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، کچھ بہت ہی موثر یوگا آسن اور پرانایام کرنے کے لیے اجتماع کی قیادت کی۔ ڈاکٹر گوسوامی نے یوگا اور پرانایام کی مشق کے ناقابل بیان فوائد پر زور دیا۔
پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا، ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش اور وزارت کے دیگر افسران اور عملہ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ یوگا اور پرانایام کی مشق کے واضح فوائد کے پیش نظر، ورکشاپ میں شریک افسران اور عملے میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ع۔ن ا۔
U- 7371
(Release ID: 2024672)
Visitor Counter : 65