جل شکتی وزارت

جناب وی سومنا نے جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا


پچھلے 5 برسوں میں 11 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کو پائپ سے پانی کی فراہمی میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے 93 فیصد سے زیادہ دیہاتوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک(او ڈی ایف) پلس بنایا گیا ہے: جناب وی سومنا

اس کامیابی کی بنیاد پر، ہم مارچ 2025 تک تمام دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس ماڈل کے زمرے میں لانے کی کوشش کریں گے: جناب وی سومنا

Posted On: 12 JUN 2024 1:08PM by PIB Delhi

جناب وی سومنا نے آج نئی دہلی میں جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر موصوف نے وزارت کی ذمہ داری کے ساتھ ان پر اعتماد کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ‘‘گزشتہ 10 برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے’’۔ وزیر موصوف نے حکومت کی تیسری مدت کارمیں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ME6W.jpg

 

اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب سومنا نے بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت گزشتہ 5 برسوں میں 11 کروڑ سے زیادہ دیہی گھرانوں کو پائپ سے پانی کی فراہمی میں شامل کیا گیا ہے اور اب 76 فیصد سے زیادہ دیہی گھرانوں کو روزانہ 55 لیٹر معیاری پانی فی شخص مل رہا ہے۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سووچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت، ہندوستان کے 93فی صد سے زیادہ گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس بنایا گیا ہے، جب کہ تقریباً 33فی صد  نےاو ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں کے زمرے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا،‘‘اس کامیابی کی بنیاد پر، ہم مارچ 2025 تک تمام گاؤں کو او ڈی ایف  پلس ماڈل کے زمرے میں لانے کی کوشش کریں گے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YPH8.jpg

 

جناب سومننا پہلی بار لوک سبھا کے رکن ہیں، جو کرناٹک کے ٹمکور حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں، وہ اس سے قبل ریاستی حکومت میں وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں، آج سی جی او کمپلیکس میں واقع  دفتر پہنچنے پر، محترمہ وینی مہاجن، سکریٹری (پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) وزارت جل شکتی نے، وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ، وزارت میں ان کا استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I5C7.jpg

 

*****

ش ح۔ج ق۔ج ا

U:7369



(Release ID: 2024626) Visitor Counter : 29