سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا


جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا نے وزرائے مملکت کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا

Posted On: 12 JUN 2024 12:50PM by PIB Delhi

جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا نے بھی ریاستی وزرائے مملکت کے طور پر چارج سنبھالا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OFGT.jpg

 

جناب گڈکری نے مودی 3.0 میں انہیں یہ کردار دوبارہ تفویض کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مودی جی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان تیز رفتاری سے عالمی معیار کے جدید انفراسٹرکچر سے لیس ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PKPY.jpg

 

ایم او آر ٹی ایچ کے سکریٹری جناب انوراگ جین اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ٹرانسپورٹ بھون کے احاطے میں مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور وزرائے مملکت جناب اجے ٹمٹا اور جناب ہرش ملہوترا کا خیرمقدم کیا۔

 

****

 

ش ح۔ج ق۔ج ا

U:7367

 



(Release ID: 2024604) Visitor Counter : 38