پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو نے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کے طور پر عہدہ سنبھالا


جناب ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ایل مروگن نے پارلیمانی امور کی وزارت میں مرکزی وزرائے مملکت کے طو رپر عہدے  سنبھالے

Posted On: 11 JUN 2024 7:05PM by PIB Delhi

جناب کرن رجیجو نے آج سنسد بھون میں پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ پارلیمانی امور کی وزارت میں مرکزی وزرائے مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پارلیمانی امور کے سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VCZN.jpg

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ عددی طاقت کی بنیاد پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں ہے اور ایوان میں اچھی بحث کے لیے آواز کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو آسانی سے چلانے کے لیے تمام طبقات پر احاطہ کرنے کی غرض سے ہر قدم اٹھائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H8QB.jpg

عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایسی ذمہ داری سونپنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جناب  رجیجو نے کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وزیر اعظم مودی کی، سب کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو آسانی سے چلانے کی خواہش پوری ہو۔ انہوں نے کہا، "ہم اپنے کام کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم سب تک پہنچیں گے، اور اس لیے ہم  ہرکوشش کریں گے۔" وزیر موصوف نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے اراکین سے تعاون کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PXKF.jpg

پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب امنگ نرولا، پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7350


(Release ID: 2024409) Visitor Counter : 65