اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

جناب کرن رجیجو نے اقلیتی امور کی وزارت کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 6:06PM by PIB Delhi

جناب کرن رجیجو نے آج یہاں اقلیتی امور کی وزارت کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب رجیجو کو 09 جون 2024 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا تھا۔

جناب رجیجو کے سکریٹری  جناب سرینواس کاتی کیتھلا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے جناب کرن رجیجو کا  خیرمقدم کیا۔

جناب رجیجو اروناچل پردیش  کے اروناچل (مغربی)  حلقے سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ 19 نومبر 1971 کو پیدا ہوئے جناب رجیجو نے دہلی سے بی اے، ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ یہ جناب رجیجو کی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر چوتھی مدت ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2023 سے جون 2024 تک حکومت ہند میں ارتھ سائنسز اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے کابینہ وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے  2014 سے 2019 تک وزیر مملکت برائے داخلہ، 2019 سے اقلیتی امور کے وزیر مملکت کے طور پر  اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ 2019 سے 2021 تک کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور 2021 سے 2023 تک وزیر قانون کے طور پر بھی  خدمات انجام دیں۔

جناب رجیجو کو بیڈمنٹن، فٹ بال اور ایتھلیٹکس میں گہری دلچسپی ہے۔ وہ نیشنل گیمز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ جناب رجیجو نے سماجی، ثقافتی اور سیاسی مسائل سے متعلق اخبارات اور میگزین میں بہت سے مضامین لکھے ہیں۔ اس کی جامع اور تحفظاتی امور میں خصوصی دلچسپی ہے۔ اسکول کے دنوں سے ایک سرگرم سماجی کارکن، جناب رجیجو نے سماجی کارکن اور طالب علم رہنما کے طور پر کئی سماجی تحریکوں کی قیادت کی۔ انہوں نے کئی ممالک میں منعقد ہونے والے مختلف سماجی اور ثقافتی پروگراموں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہیں 14ویں لوک سبھا کے دوران میڈیا نے بہترین نوجوان رکن پارلیمان قرار دیا تھا۔

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ وہ’وِکست بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، جامع نقطہ نظر کے ساتھ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے وزیر اعظم کے وژن پر کام کریں گے۔ انہوں نے معاشرے کی ترقی کے لیے اپنا سفر جاری رکھنے کا یہ موقع فراہم کرنے پر، وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں اقلیتی برادریوں کی مجموعی ترقی کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7338


(Release ID: 2024335) Visitor Counter : 61