قانون اور انصاف کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے قانون و انصاف کی وزارت کا چارج سنبھالا


’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، میں لگن اور دیانتداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے پابند عہد ہوں‘‘: جناب  ارجن رام میگھوال

Posted On: 11 JUN 2024 4:46PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے آج نئی دہلی میں قانون اور انصاف کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ عہدیداروں اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  ارجن رام میگھوال نے کہا’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، میں لگن اور دیانتداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کے تئیں پرعزم ہوں اور قانون و انصاف کی وزارت، وکست بھارت کے خواب کی تعبیر میں اپنا حصہ  رسدی کرے  گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری ترجیح ہے کہ لوگوں میں 3 نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ،جو جلد نافذ ہونے جا رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’عدالتوں میں عوام کو جلد انصاف فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔‘‘

جناب میگھوال، 20 دسمبر 1953 کو پیدا ہوئے، پولیٹکل سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ وہ لا گریجویٹ ہیں اور فلپائن یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کر چکے ہیں۔ جناب میگھوال راجستھان سے ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں اور 2009 کے بعد سے لوک سبھا میں بیکانیر حلقہ کی نمائندگی کرنے والے چوتھی بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔ موجودہ چارج سے پہلے، جناب ارجن رام میگھوال نے مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور (2016 سے2017)، مرکزی وزیر مملکت برائے آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی اور پارلیمانی امور نیزبھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت (2017-19) اور عوامی کاروباری اداروں اور پارلیمانی امور (2019-21)، ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت (2021-2023)، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت  (24-2023)  کے طور پر کام کیا ہے۔ جناب میگھوال پارلیمنٹ میں آنے جانے کے لیے سائیکل سوار کے طور پر مشہور ہیں اور انہیں سنسد رتن (3 بار) اور سنسد مہارتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U-7324

                          



(Release ID: 2024197) Visitor Counter : 30