نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب منسکھ مانڈویہ نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 4:36PM by PIB Delhi

جناب منسکھ مانڈویہ نے آج شاستری بھون میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے پاس لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر کا قلمدان بھی ہے۔ کھیل  کے محکمہ کے سکریٹری اورنوجوانوں کے امور کے محکمہ کے سکریٹری کے ساتھ، وزارت کے سینئر عہدیداروں نے وزیر موصوف  کا استقبال کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مرکزی وزراء کو، وزارت کے سینئر عہدیداروں نے وزارت کی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس سے قبل وہ کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کے عہدے پر فائز تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7321



(Release ID: 2024178) Visitor Counter : 30