ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی سومنا نے اپنا عہدہ سنبھالا


جناب وی سومنا نے وکست بھارت کے لیے پی ایم مودی کی قیادت میں ریلوے کی رفتار کو برقرار رکھنے کا عہد کیا

Posted On: 11 JUN 2024 4:28PM by PIB Delhi

ریلوے اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج ریل بھون میں عہدہ سنبھال لیا۔ ریل بھون پہنچنے پر ریلوے بورڈ کی چیئرمین اور سی ای او محترمہ جیا ورما سنہا نے ریلوے کے سینئر افسران کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C0G8.jpg

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب وی سومنا نے کہا، ''میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور میری پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزارتی ذمہ داریاں سونپیں۔ پچھلے 10 سالوں میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ریلوے نے نمایاں ترقی کا تجربہ کیا ہے۔

جناب وی سومنا نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ہم مودی 3.0 میں آگے بڑھیں گے، ہم ریلوے کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں گے۔ "مرکزی وزیر ریلوے، جناب اشونی ویشنو جی کی باصلاحیت قیادت میں کام کرنےکا موقع ملنے اور ریلوے کی ترقی  نیز وکست بھارت میں اپنا حصہ ڈالنےکا موقع میسر آنے سے خوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ایک ساتھ مل کر، ہم وکست بھارت کے خواب کو حاصل کریں گے اور ہم اس کے لیے 24/7 کام کریں گے"۔

کرناٹک کے ٹمکور حلقہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب وی سومنا اس سے قبل ریاست میں وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

 

 ش ح۔م م - ج

UNO-7320

 


(Release ID: 2024172) Visitor Counter : 92