وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے سیٹھ نے رکشا راجیہ منتری کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 3:36PM by PIB Delhi

وزارت دفاع  میں جناب سنجے سیٹھ نے 11 جون 2024 کو وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران نے جناب سنجے سیٹھ کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ ان کے ساؤتھ بلاک آفس میں گئے۔ اس موقع پر جناب سنجے سیٹھ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو انہیں یہ ذمہ داری دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ وہ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی رہنمائی میں خدمت کرنے کے منتظر ہیں، جن کے ساتھ وہ پہلے بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ وہ وزارت دفاع کے کئی اقدامات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ،جن کا مقصد ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے،جناب سنجے سیٹھ نے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جناب سنجے سیٹھ رانچی لوک سبھا حلقہ سے دوسری مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 2019 میں اسی حلقے سے منتخب ہوئے تھے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے رکن رہے تھے۔ جناب سنجے سیٹھ دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود کی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔جناب سنجے سیٹھ 2019-2016 تک صوبہ جھارکھنڈ کے کھادی اور گرام اُدیوگ بورڈ کے چیئرمین بھی  رہ چکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-11at15.52.381KUF.jpeg

 

****

ش ح۔ش ت۔ن ع

U:7313


(Release ID: 2024148) Visitor Counter : 65