وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر سوکانتا مجمدار نے وزارت تعلیم میں وزیر مملکت  کے عہدے کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 4:04PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم میں نئے مقرر کردہ وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانتا مجمدار نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت تعلیم پہنچنے پر ڈاکٹر مجمدار کا وزارت کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔

ڈاکٹر مجمدار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مجمدار نے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کو یہ کہتے ہوئے کہ ان کا وسیع تجربہ وزارت میں کام کرنے اور تعلیم کے شعبے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرے گا، بھی مبارکباد دی۔

ڈاکٹر سوکانتا  مجمدار 17ویں لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ستمبر 2021 سے بی جے پی بنگال کے ریاستی صدر ہیں۔ وہ بلورگھاٹ (مغربی بنگال) حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے شمالی بنگال یونیورسٹی سے نباتیات میں ایم ایس سی،بی۔ ایڈ اور پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کی۔ وہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں گور بنگا یونیورسٹی میں نباتیات کے پروفیسر ہیں۔ وہ 2019 سے انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی قائمہ  کمیٹی اور کمیٹی آن پٹیشنز کے رکن تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7318



(Release ID: 2024147) Visitor Counter : 34