زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے باضابطہ طور پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا چارج سنبھالا


وزرائے مملکت جناب  رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھاگیرتھ چودھری نے بھی چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 3:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم کے ذریعہ کل لیا گیا   پہلا فیصلہ کسانوں کے مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عزم کیا  ہواہے اور حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے حکومت گزشتہ دس سالوں سے کسانوں کی بہبود کے تئیں پرعزم ہے اور ان کی وزارت اہداف کے حصول کے لیے کام کرتی رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00150FP.jpg

چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر  موصوف نے وزارت میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور صفائی کارکنان سمیت مختلف سطحوں پر عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے حکومتی وژن کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے وزارت میں کرشی انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا اور فصلوں کی پیداوار اور خشک سالی کی تیاری سمیت ملک کے اندر زراعت کے منظر نامے کا جائزہ لینے سے متعلق سہولیات کو دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GDWO.jpg

بعد ازاں، انہوں نے وزارت کے سینئر حکام  کے ساتھ میٹنگ کی اور وزارت کے کام میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے لیے حکومتی منشور بھی پیش کیا اور ہر ایک سے اس کی تکمیل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ جناب چوہان نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک صاحب  بصیرت رہنما ہیں اور انہوں نے عہدیداروں سے منشور میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان داتا کی زندگیوں میں بہتری لانا وزارت کا مشن ہونا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038BI7.jpg

 

جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب  بھاگیرتھ چودھری نے بھی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالا۔ معزز وزراء کا خیرمقدم محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب منوج آہوجا، سکریٹری ڈی اے آر ای جناب ہمانشو پاٹھک اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047ZLH.jpg

******

 ش ح۔م م - ج

UNO-7305


(Release ID: 2024098) Visitor Counter : 70