خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جناب چراغ پاسوان نے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
11 JUN 2024 2:44PM by PIB Delhi
جناب چراغ پاسوان نے آج نئی دہلی کے پنچ شیل بھون میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔
سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، جناب چراغ پاسوان نے وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی ذمہ داری سونپنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر کوششیں کریں گے اور وزارت کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔ چارج سنبھالنے کے بعد، جناب پاسوان نے تمام جاری اسکیموں اور وزارت کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے 100 دن کے منصوبے کو حاصل کرنے کی سمت کام کریں۔
جناب چراغ پاسوان حاجی پور، بہار سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
***********
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:7302
(Release ID: 2024097)
Visitor Counter : 52