ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ٹیکسٹائل کی وزارت کا  قلمدان سنبھالا


عالمی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا اہم حصہ ہے: جناب سنگھ

ٹیکسٹائل میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں: جناب سنگھ

Posted On: 11 JUN 2024 2:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں باضابطہ طور پر ٹیکسٹائل کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ ٹیکسٹائل کے سابق مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ،ریاستی وزیر جناب پبترا مارگریٹاکی موجودگی میں، جناب سنگھ کو چارج سونپا۔

اس موقع پر وزارت ٹیکسٹائل کی سیکرٹری محترمہ رچنا شاہ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

عہدہ سنبھالنے کے موقع پر، ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب سنگھ نے کہا کہ’’کپڑے کے شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں۔اسی کے ساتھ عالمی برآمدات کے لحاظ سے بھی اس صنعت کا بڑا حصہ ہے۔ جناب سنگھ نے مزید زور دے کر کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت بھی کسانوں سے جڑی ہوئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اس صنعت کو آگے لے جانے کے لیے  کوششیں کی جائیں گی۔

*****

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7297



(Release ID: 2024050) Visitor Counter : 27