صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 1:53PM by PIB Delhi

جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے پاس آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا قلمدان بھی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کا چارج سنبھالنے سے پہلے، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پودا لگایا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد بھی کیا۔

جناب  پرتاپ راؤ جادھو نے مہاراشٹر کے لوگوں کی مختلف صلاحیتوں میں نمائندگی کی ہے، جن میں  تین میعادوں کے لیے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور کھیل،نوجوانوں کے امور اور آبپاشی کے ریاستی وزیر  کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔ وہ 2009، 2014، 2019 اور پھر 2024 میں بلدھانہ حلقہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 1997 سے 1999 تک مہاراشٹر سرکار میں کھیل کود، نوجوانوں کے امور اور آبپاشی کے وزیر بھی رہے۔ لوک سبھا میں اپنے انتخاب کے بعد سے، وہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن اور  مواصلات نیز  معلوماتی ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا کی بات چیت کے ساتھ ساتھ ہی وزارت صحت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

وزارت کے سینئر عہدیداروں نے  مرکزی وزیر موصوف  کا استقبال  کیا ،جن میں  ، صحت کے  مرکزی سکریٹری جناب  اپوروا چندرا اور ایڈیشنل سکریٹری (صحت) محترمہ رولی سنگھ شامل تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7296



(Release ID: 2024046) Visitor Counter : 28