وزارت دفاع

انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون سے 154 باقاعدہ کورس اور 137 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے 394 آفیسر کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے


جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا

Posted On: 08 JUN 2024 3:13PM by PIB Delhi

154 باقاعدہ کورس اور 137 ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کُل 394 آفیسر کیڈٹس، جن میں 10 دوست ممالک کے 39 کیڈٹس شامل ہیں، 08 جون 2024 کو انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے )، دہرادون، اتراکھنڈ کے پورٹل سے پاس آؤٹ ہوئے۔ آفیسر کیڈٹس نے جوش و خروش، کمال اور فخر کے ساتھ 'سارے جہاں سے اچھا' اور 'قدم قدم بڑھائے جا' کی فوجی دھنوں پر مارچ کرنے کا ایک بہترین شو پیش کیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آفیسر کیڈٹس کو تربیت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بہترین پریڈ کے ساتھ ساتھ چست اور مشترکہ ڈرل موومنٹ کے لیے ان کی اور انسٹرکٹرس  کو شاباشی دی، جو کہ نوجوان افسر کیڈٹس کی تربیت اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جائزہ لینے والے افسر نے افسر کیڈٹس کو بتایا، "پریڈ آپ کی تربیت کی تکمیل اور پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز ہے۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو آپ کی زندگی میں ایک بار آتا ہے اور یہ مستقبل کی تمام کوششوں کے لیے ایک تحریک ہوگا۔ اپنی قوم سے آپ جو عہد کرتے ہیں اور جو قسمیں کھاتے ہیں وہ مقدس ہیں اور اب سے آپ کے تمام وعدوں پر مقدم ہوں گی۔ یہ حقیقت کہ آپ آج احساس تفاخر سے معمور اور مضبوط ہیں، یہ اس محنت اور مشقت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو آپ نے افسر بننے کے لیے کی ہے۔ آئی ایم اے ایک اعلیٰ ادارہ ہے جو آپ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے اور آپ کو ایک افسر بننے کے لیے درکار تمام تر علم اور صفات سے آراستہ کیا ہے۔"

جائزہ لینے والے افسر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارتی فوج کو بھارت کے دنیا کے بہترین فوجیوں پر فخر ہے، جن کے پاس جنگی حکمت عملی اور برسوں کے آپریشنل تجربے سے حاصل ہونے والی حکمت ہے۔ انہوں نے افسر کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ فخر کے ساتھ قیادت کریں؛ امتیاز کے ساتھ خدمت کریں؛ اور اپنے اطراف لوگوں کو غیر متزلزل عزم کے ساتھ فرض کی ادائیگی کے لیے ترغیب دیں۔

تیزی سے بدلتے ہوئے جنگ کے مزاج  کے موضوع پر، جائزہ لینے والے افسر نے کہا کہ تکنیکی تغیر جدید جنگوں کے کردار کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ میں خلائی، سائبر اور علمی شعبوں کا استعمال عصری حقائق ہیں، اور اطلاعاتی فن حرب، ڈرونز، خود مختار نظام، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم کا استعمال اور مین مشین ٹیمنگ ایک نیا معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں کو ہر گزرتے دن کے ساتھ جدید ترین تکنالوجیوں کے استعمال سے بہتر کیا جا رہا ہے، جس سے جنگوں کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسے خیالات، عقل اور اختراع کی جنگ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے افسر کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ان چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں اور سب سے آگے رہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ کہاوت یاد رکھیں کہ مشین کے پیچھے کھڑا شخص یعنی مشین کو چلانے والا شخص ہی ازحد اہمیت کا حامل ہے۔ جسمانی تندرستی، ذہنی چستی، تنقیدی سوچ، تکنیکی صلاحیت، اور غیر یقینی صورتحال کا فوری جواب آپ کی کامیابی کی کلید ہو گا ‘‘۔

اس موقع پر جائزہ لینے والے افسر نے مندرجہ ذیل ایوارڈس پیش کیے:

  • قابلیت کے لحاظ سے سرفہرست آفیسر کیڈٹ کے لیے سوارڈ آف آنر اور گولڈ میڈل جیسے مقتدر ایوارڈ آفیسر پروین سنگھ کے تحت  اکیڈمی کو پیش کیے گئے۔ چاندی کا تمغہ اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹنٹ موہت کاپری کو دیا گیا، جبکہ کانسے کا تمغہ آفیسر شوریہ بھٹ کے تحت بٹالین کو دیا گیا۔
  • ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے آرڈر آف میرٹ میں اول آنے والے آفیسر کیڈٹ کے لیے نقرئی طمغہ آفیسر کیڈٹ ونے بھنڈاری کو پیش کیا گیا۔
  • غیر ملک سے آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے آفیسر کیڈٹ کے لیے بنگلہ دیشی میڈل بنگلہ دیش کے فارن آفیسر کیڈٹ محمد نور قطب عالم کو پیش کیا گیا۔
  • کوہیما کمپنی کو موسم بہار کی مدت 2024 کے لیے 12 کمپنیوں میں مجموعی طور پر پہلے نمبر پر آنے کے لیے چیف آف دی آرمی اسٹاف بینر  ایوارڈ دیا گیا۔

پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے مقتدر تربیتی اکادمی کے بہادر سابق طلباء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وار میموریل، آئی ایم اے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ 'پِپنگ کی تقریب'، جہاں آفیسر کیڈٹس کمیشنڈ آفیسرز کی صفوں میں شامل ہوتے ہیں، ان کے والدین اور عزیزوں نے انجام دی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7254



(Release ID: 2023606) Visitor Counter : 32