وزارت اطلاعات ونشریات

سکریٹری (آئی اینڈ بی) اور سکریٹری (آیوش) نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا


انتراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان ایوارڈز سے نوازا جائے گا

Posted On: 07 JUN 2024 5:10PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت (آئی اینڈ بی) اور آیوش کی وزارت نے یوگا کے عالمی دن (آئی ڈی وائی) 2024 کے انعقاد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جناب سنجے جاجو، سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) اور ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش نے آج یہاں 21 جون کو سالانہ منائے جانے والے آئندہ آئی ڈی وائی 2024 کے لیے میڈیا اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012HE4.jpg

اطلاعات و نشریات کی وزارت کی میڈیا یونٹس، یوگا کرنے کے فوائد کے تئیں بیداری کے ساتھ ساتھ کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر مختلف سرگرمیوں کی تیاری کر رہی ہیں۔ پریس انفارمیشن بیورو، پرسار بھارتی، نیو میڈیا ونگ اور دیگر،  سمیت متعدد میڈیا یونٹس اہم سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

پبلک سروس براڈکاسٹر، پرسار بھارتی، دوردرشن (ڈی ڈی) /آل انڈیا ریڈیو(اے آئی آر) نیٹ ورک کے ذریعے مختلف پروگراموں کو نشر کرے گا۔ دوردرشن خصوصی لائیو مارننگ شوز ٹیلی کاسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ، یوگا ماہرین کے ساتھ پروگرام/انٹرویو نشر کرے گا۔

آکاشوانی، آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم ’مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا‘ کے ساتھ مل کر یوگا کو ایک طرز زندگی کے طور پر فروغ دینے اور لوگوں کی مجموعی صحت کے لیے پروگرام نشر کرے گا۔ آیوش کی وزارت نے ایک ’یوگا گیت‘ تیار کیا ہے، جسے تمام میڈیا پلیٹ فارموں پر شیئر کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات و نشریات، انتر راشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس) کے ذریعے نجی میڈیا تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی پہل کو جاری رکھے گی۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں پرنٹ، ٹی وی اور ریڈیو میں میڈیا ہاؤسز/کمپنیوں کے تعاون کے اعتراف کے لیے  09.06.2023 کو انتر راشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان (اے وائی ڈی ایم ایس) کا آغاز کیا تھا۔ ایوارڈ کے زمرے میں ’اخبار میں یوگا سے متعلق بہترین میڈیا کوریج‘، ’الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی) میں یوگا سے متعلق بہترین میڈیا کوریج‘ اور ’الیکٹرانک میڈیا (ریڈیو) میں یوگا سے متعلق بہترین میڈیا کوریج‘ شامل ہیں۔ پچھلے سال کے ایوارڈز کے ساتھ ساتھ، اس سال کے ایوارڈز، اس سال کی تقریبات کی تکمیل کے بعد کی تاریخ میں پیش کیے جائیں گے۔

نیو میڈیا ونگ (این ایم ڈبلیو) آئی اینڈ بی کی وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ’یوگا وِد فیملی‘ مسابقہ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا، جس میں خاندانوں کے لیے ایک ساتھ یوگا کرنے اور یوگا گیت کا استعمال کرتے ہوئے ریل اَپ لوڈ کرنے کی خاطر ایک مسابقہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ایک ’یوگا کوئز - گیس دی آسن‘ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آئی ڈی وائی  2024 پوڈ کاسٹ جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، آئی اینڈ بی کی وزارت کی مختلف میڈیا اکائیاں اور تنظیمیں آئی ڈی وائی کے سلسلے میں یوگا پر سیشنز/ورکشاپ کا اہتمام کریں گی۔ ملازمین میں یوگا اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے اس سال یوگا کیمپ، سیمینار وغیرہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔

21 جون کو ’’بین الاقوامی یوم یوگ‘‘ کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد سے آئی ڈی وائی کے منانے کے پیمانے اور سطح میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی یوگا کو دنیا تک لے جانے کی حکومت کی کوششوں میں سب سے آگے رہے ہیں۔ یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن 2023 کے موقع پر، وزیر اعظم نے 2023 میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کی قیادت کی تھی، جس میں 135 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔ یوگا تقریبات میں 135 ممالک کی شرکت کی بدولت ایک  گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ نئے اقدامات کے ساتھ یہ تقریب بھی بڑے پیمانے پر منائی گئی۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منعقدہ اہم قومی تقریب میں نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں  15,000 سے زیادہ پرجوش شرکاء نے مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ، ’اوشین رنگ آف یوگا‘ میں 34 ممالک کے 19 بحری جہازوں کے بحریہ اہلکاروں نے، دفاع، امور خارجہ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارتوں کے تعاون سے یوگا کی نمائشوں میں شرکت کی۔ آرکٹک سے انٹارکٹیکا تک یوگا کے مظاہرے ہوئے، جس میں ہندوستان کے تحقیقی اڈے (ریسرچ بیسیز) ہمادری اور بھارتی شامل ہیں۔ ہندوستانی مسلح افواج نے ’یوگا بھارت مالا‘ بنایا اور ساحلی نمائشوں کو ’یوگا ساگرمالا‘ کا نام دیا گیا۔

زمینی سطح پر، ’ہر آنگن یوگا‘ پہل دیہی برادریوں سے متعلق ہے، تقریباً 200000 مقامات پر مشتمل پنچایتوں، آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں میں یوگا سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آئی ڈی وائی  2023 میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ تقریباً  23.4 کروڑ تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 7239

                          



(Release ID: 2023492) Visitor Counter : 37