بھارتی چناؤ کمیشن

بھارتی انتخابی کمیشن نے 18ویں لوک سبھا کے لیے نو منتخبہ اراکین کی فہرست صدر جمہوریہ ہند کو سونپی

Posted On: 06 JUN 2024 6:44PM by PIB Delhi

چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے الیکشن کمشنر حضرات، جناب گیانیشور کمار اور ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو، کے ساتھ آج (6 جون 2024) کو 4:30 بجے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ ہند کو عوامی نمائندہ ایکٹ 1951 کے سیکشن 73 سے متعلق بھارتی انتخابی کمیشن کے ذریعہ جاری گئی نوٹیفکیشن کی ایک کاپی سونپی گئی، جس میں 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کےمنتخبہ اراکین کے نام شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00129WJ.jpg

بعد ازاں، چیف الیکشن کمشنر، دونوں الیکشن کمشنر حضرات  اور سینئر افسران  عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد کے بعد بابائے قوم کا آشیرواد لینے کے لیے راج گھاٹ گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C0Z3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K9H4.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7220



(Release ID: 2023299) Visitor Counter : 54