وزیراعظم کا دفتر

نیدرلینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


قائدین نے ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان خصوصی اور قابل قدر تعلقات کو اُجاگر کیا

وزیراعظم  مودی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 05 JUN 2024 10:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج  عزت مآب جناب  مارک روٹے، ہالینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

وزیراعظم روٹے نے پی ایم مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور تاریخی تیسری میعاد کے لیے اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے پرتپاک خواہشات کے لیے پی ایم روٹے کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی ذاتی دلچسپی کے لیے ان کی تعریف کی۔

قائدین نے ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان خصوصی اور قابل قدر تعلقات کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

*****

 

ش ح۔ج  ق ۔ رض

U:7195

 



(Release ID: 2023007) Visitor Counter : 32