مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ مواصلات نے صنعت 4.0 کی تبدیلی میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اَپس کی مدد کے لیے پہل شروع کی


‘‘ایم ایس ایم ای کے درمیان صنعت 4.0 بیس لائن سروے:5جی/6جی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا’’ کے لیے تجاویز مدعو کی گئی

کلیدی سفارشات صنعت 4.0 کی تبدیلی کو اپنانے کے تعلق سے پالیسی مداخلتوں کے لیے پلیٹ فارم تشکیل دیں گی

Posted On: 05 JUN 2024 3:06PM by PIB Delhi

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی)ایک نئے اقدام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد صنعت کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے تنظیموں اور اسٹارٹ اَپس کی مدد کرنا ہے۔ اس نے ‘‘ صنعت 4.0 ایم ایس ایم ای کے درمیان ایک بنیادی سروے’’ کے لیے ایک تجویز کا مطالبہ کیا ہے، جو ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے اور 5 جی اور6جی ٹیکنالوجیز کی آمد کے لیے صنعتوں کو تیار کرنے کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اقدام کا جائزہ

اس سروے کا ہدف ایم ایس ایم ای کے ذریعےصنعت 4.0 کے مطابق ڈھالنے اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کرنے میں درپیش چیلنجوں کو سمجھنا ہوگا۔ اس سروے کا مقصد اے آئی، آئی او ٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور 5جی ، 6جی نیٹ ورکس کے انضمام کے ذریعے پیش کی جانے والی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں اہل ایک مضبوط ماحولیات نظام کے لیے بنیاد تیار کرنا ہوگا۔ اس میں کم از کم 10 شعبوں میں- شعبے کی مخصوص ضروریات اور ترجیحات کی نشاندہی کرنا، ایم ایس ایم ای کے متنوع منظرنامے کو تسلیم کرنا اور اختراعات اور مسابقت کو فروغ دینے کے لیے ہدف شدہ مدد فراہم کرنا شامل ہوگا۔

سروے60 دن کی مدت میں ہندوستان کے شمالی اور جنوبی حصوں میں سے ہر ایک میں پانچ شعبوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ کلیدی سفارشات صنعت 4.0 کی تبدیلی کو اپنانے کے لیے پالیسی مداخلتوں کے لیے پلیٹ فارم تشکیل دیں گی، جس کے نتیجے میں ایم ایس ایم ای کی مسابقتی  حیثیت اور بقاء میں اضافہ ہوگا۔

کارروائی کے لیے بلاوا

تنظیموں اور اسٹارٹ اَپس کو اس تبدیلی کے سروے میں حصہ لینے کے لیے 11 جون 2024 تک تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ تجاویز جمع کرانے کے رہنما خطوط اور مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جا سکتے ہیں۔

 

https://tcoe.in/include/Call_of_Proposal_Baseline_Survey_of_MSMEs.pdf

****

ش ح۔ج ق۔ن ع

U:7176



(Release ID: 2022924) Visitor Counter : 34