وزارت اطلاعات ونشریات

سپریم کورٹ نے اشتہارات جاری کرنے سے پہلے اشتہار دہندگان / مشتہر ایجنسیوں کو ذاتی اقرار نامہ داخل کرنے کا حکم دیا


ٹی وی / ریڈیو اشتہارات کے لیے 18 جون ، 2024 سے تمام نئے اشتہارات کے لیے ذاتی اقرارنامہ کی سند لازمی ہوگی

اشتہار دہندگان پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے براڈکاسٹ سیوا پورٹل پر ذاتی اقرارنامہ داخل کرائیں گے

سرٹیفکیٹ پریس کونسل آف انڈیا کے پورٹل پر داخل کرایا جائے گا

Posted On: 03 JUN 2024 6:32PM by PIB Delhi

 عزت مآب سپریم کورٹ نے رٹ پٹیشن سول نمبر 645/2022-آئی ایم اے اور این آر بمقابلہ یو او آئی اینڈ او آئی اینڈ او آر ایس میں 07.05.2024 کے اپنے حکم میں ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اشتہار دہندگان / اشتہاری ایجنسیوں کو کسی بھی اشتہار کو شائع کرنے یا نشر کرنے سے پہلے ’ذاتی اقرار نامہ سرٹیفکیٹ‘ جمع کرانا ہوگا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی اور ریڈیو اشتہارات کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے براڈکاسٹ سیوا پورٹل اور پرنٹ اور ڈیجیٹل / انٹرنیٹ اشتہارات کے لیے پریس کونسل آف انڈیا کے پورٹل پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اشتہار دہندہ / اشتہاری ایجنسی کے مجاز نمائندے کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ کو ان پورٹلز کے ذریعے داخل کیے جانے کی ضرورت ہے۔

پورٹل کو 4 جون 2024 کو چالو کیا جائے گا۔ ذاتی اقرار نامہ کا سرٹیفیکیٹ تمام اشتہار دہندگان اور اشتہاری ایجنسیوں کو ان تمام نئے اشتہارات کے لیے دینا ضروری ہے جو 18 جون 2024 یا اس کے بعد جاری / ٹیلی کاسٹ / نشر / شائع ہوں گے۔ تمام اسٹیک ہولڈروں کو سیلف سرٹیفکیشن کے عمل سے خود کو واقف کرانے کے لیے کافی وقت فراہم کرنے کے لیے دو ہفتوں کی بفر مدت رکھی گئی ہے۔ جاری اشتہارات کو فی الحال سیلف سرٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ذاتی اقرار نامہ کا سرٹیفیکیٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اشتہار (i) گمراہ کن دعووں پر مشتمل نہیں ہے، اور (ii) کیبل ٹیلی وژن نیٹ ورکس رولز، 1994 کے ضابطہ 7 اور پریس کونسل آف انڈیا کے صحافتی طرز عمل کے اصولوں سمیت تمام متعلقہ ریگولیٹری ہدایات کی تعمیل کرتا ہے۔اشتہار دہندہ کو اپنے ریکارڈ کے لیے متعلقہ براڈکاسٹر ، پرنٹر ، پبلشر ، یا الیکٹرانک میڈیا پلیٹ فارم کو ذاتی اقرار نامہ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کسی بھی اشتہار کو ٹیلی وژن، پرنٹ میڈیا یا انٹرنیٹ پر درست ذاتی اقرار نامہ سرٹیفکیٹ کے بغیر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عزت مآب سپریم کورٹ کی ہدایت شفافیت، صارفین کے تحفظ اور ذمہ دارانہ اشتہاری طریقوں کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام اشتہار دہندگان، براڈکاسٹرز اور پبلشرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہدایت پر پوری تندہی سے عمل کریں۔

ذاتی اقرار نامہ کے سرٹیفیکیٹ کے بارے میں تفصیلی ہدایات کے لیے یہاں کلک کریں

(کیو آر کوڈ کے ساتھ بی ایس پی اور پی سی آئی پورٹل کے لیے لنک)

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7148



(Release ID: 2022674) Visitor Counter : 113