بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات 2024 - گنتی کے دن کے رجحانات اور نتائج کی تشہیر
Posted On:
01 JUN 2024 7:44PM by PIB Delhi
عام انتخابات 2024 اور آندھرا پردیش اور اڈیشہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں اور اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون 2024 (منگل) کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ سکم اور اروناچل پردیش کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 2 جون 2024 (اتوار) کو صبح 6 بجے سے شروع ہوگی۔ سی ای سی جناب راجیو کمار نے الیکشن کمشنرجناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ تمام سی ای او اور آر او کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کے دن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اے سی / پی سی کے لیے آر او /اے آر او کے درج کردہ ڈیٹا کے مطابق گنتی کے رجحانات اور نتائج ای سی آئی کی ویب سائٹ https://results.eci.gov.in کے ساتھ ساتھ ووٹر ہیلپ لائن ایپ پر دستیاب ہوں گے۔آئی او ایس اور انڈروائڈ اور موبائل ایپس۔ ووٹر ہیلپ لائن ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ووٹر ہیلپ لائن ایپ سے حلقہ وار یا ریاست وار نتائج کے ساتھ جیتنے والے/سرکردہ یا پیچھے آنے والے امیدواروں کی تفصیلات جاننے کے لیے صارفین دستیاب فلٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وی ایچ اے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک:
اینڈروئیڈ:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eci.citizen&hl=en_US
آئی او ایس : https://apps.apple.com/in/app/voter-helpline/id1456535004
ای سی آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ریٹرننگ آفیسرز اور کاؤٹنگ ایجنٹس کے لیے ہینڈ بک تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://tinyurl.com/yknwsu7r اور https://tinyurl.com/mr3cjwhe ۔
گنتی کے انتظامات، ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار اور ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی کو ذخیرہ کرنے کے لیے کمیشن کی جامع ہدایات پہلے سے ہی ای سی آئی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں جن تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
گنتی کے انتظامات : https://tinyurl.com/yxvm5ueh
گنتی کا عمل : https://tinyurl.com/2sdsjkc9
EVMs/VVPATs کا ذخیرہ: https://tinyurl.com/5hcnzrkc
سی ای او/آر او /ڈی ای او کےذریعہ رجحانات اور نتائج کی مقامی نمائش ڈیجیٹل ڈسپلے پینل کے ذریعہ بھی کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
7127
(Release ID: 2022481)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Urdu
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil