سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تسلیم شدہ ڈرائیور تربیتی مرکز(اے ڈی ٹی سی) اور ڈرائیونگ اسکولوں کے بارے میں وضاحت

Posted On: 01 JUN 2024 1:52PM by PIB Delhi

میڈیا کے چند حلقوں میں گردش کرنے والی خبر سے متعلق اس امر کی وضاحت کی جاتی ہے کہ قواعد 31بی سے 31جی تک، جس میں تسلیم شدہ ڈرائیور تربیتی مراکز (اے ڈی ٹی سی) کے بارے میں دفعات تجویز  کی گئی ہیں، کو جی ایس آر 394 (ای) مؤرخہ 07.06.2021 کے ذریعہ مرکزی موٹر گاڑی قواعد (سی ایم وی آر)، 1989 میں شامل کیا گیا ہے، یہ یکم جولائی 2021 سے قابل اطلاق ہے اور  یکم جون 2024 سے کسی طرح کی تبدیلی کا تصور نہیں کیا گیا ہے۔

اس امر کا اعادہ بھی کیا جاتا ہے کہ موٹر گاڑی (ایم وی) ایکٹ، 1988 کا سیکشن 12 موٹر گاڑیاں چلانے کی ہدایات دینے کے لیے اسکولوں یا اداروں کی لائسنسنگ اور ریگولیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں موٹر گاڑی(ترمیمی) ایکٹ، 2019 کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی تاکہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مطلع کردہ ایک ادارے کے ذریعہ تسلیم شدہ اسکولوں یا اداروں کے لئے ذیلی دفعہ (5) اور (6) داخل کی جاسکے۔

اس طرح کے اے ڈی ٹی سی کے لیے منظوری ریاستی ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا سی ایم وی آر 1989 کے قاعدہ 126 میں مذکور کسی بھی ٹیسٹنگ ایجنسی کی سفارشات پر مرکزی حکومت کے ذریعہ مشتہر کردہ کسی بھی مجاز ایجنسی کے ذریعہ دی جا سکتی ہے۔ سی ایم وی آر 1989 کے قاعدہ 31ای  کے ذیلی قاعدہ (iii) کے ذریعہ کورس (فارم 5بی) کی کامیاب تکمیل پر اے ڈی ٹی سی کے ذریعہ جاری کردہ سند  اس طرح کے سرٹیفکیٹ کے حامل سی ایم وی آر 1989 کے قاعدہ 15 کے ذیلی اصول (2) کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیتی ہے۔

سی ایم وی آر، 1989 کے قاعدہ 24 کے تحت قائم کردہ مختلف ڈرائیونگ اسکول، جن میں اے ڈی ٹی سی کے مقابلے میں کم سخت تقاضے ہیں، سی ایم وی آر، 1989 کے قاعدہ 27 کے ذیلی اصول (ڈی) کے تحت کورس (فارم 5) کی کامیاب تکمیل پر ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کرتے ہیں۔ تاہم، یہ سرٹیفکیٹ اپنے ہولڈر کو سی ایم وی آر، 1989 کے قاعدہ 15 کے ذیلی اصول (2) کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ قرار نہیں دیتا ہے۔

سی ایم وی آر، 1989 کے قاعدہ 14 کے تحت ایک ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست  فارم 5بی کے ساتھ ہونی چاہئے، جیسا کہ قابل اطلاق ہے۔

درج بالا پیراگراف 3 میں مذکور ڈرائیونگ ٹیسٹ کی شرط سے استثنیٰ سے قطع نظر، ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا اختیار لائسنسنگ اتھارٹی کے پاس ہوگا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7123



(Release ID: 2022440) Visitor Counter : 63